کتاب «صحیفهٔ مهدیّه» کا دوسرا
اردو ترجمہ پاکستان میں منظر عام پر آ گیا
گرانقدر کتاب «صحیفۀ مهدیه» امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه الشریف سے منقول یا آنحضرت کے سلسلہ میں وارد ہونے والی اہم دعاوٴں، نمازوں ، زیارات اور استخاروں وغیرہ کا نایاب مجموعہ ہے۔
یہ کتاب اب تک اٹھارہ سے زائد مرتبہ اردو شائع ہو چکی ہے کہ جسے عوام الناس نے بہت سراہا ہے۔
کتاب «صحیفۀ مهدیه» دینا کی مختلف زبانوں جیسے انگریزی، اردو ، سندھی، آذری ، بلتی ، انڈونیشیائی میں ترجمہ ہو چکی ہے اور کچھ زبانوں میں چھپ کر منظر عام پر بھی آچکی ہے .
کچھ سال پہلے یہ کتاب بھارت کے ایک محترم مترجم کے توسط سے اردو زبان میں ترجمہ ہوئی اور کئی مرتبہ وہاں سے شائع ہوئی ۔ جناب عرفان حیدر نے اس کتاب کا ازسرنو ترجمہ کیا کہ جو المنجی ویب سائٹ میں دستیاب ہے۔جناب سلمان نامدار، سید محمد ساجد رضوی نے اس کتاب پر زین العابدین علوی نے اس کتاب پر نظر ثانی کے فرائض انجام دیئے۔
اب یہ کتاب ۲جولائی ۲۱۰۴ ء کو جامعۀ امام صادق علیه السلام کوئٹۀ پاکستان کی جانب سے چھپ کر منظر عام پر آئی کہ جو 614 صفحات پر مشتمل ہے۔
نیز منتخب صحیفہٴ مہدیہ پاک و ہند میں متعدد مرتبہ چھپ چکی ہے۔
قارئین کرام اس کتاب کی pdf فائل ڈونلوڈ کرنے کے لئے المنجی ویب سائٹ کے اردو حصہ کی طرف رجوع فرمائیں۔
بازديد امروز : 69339
بازديد ديروز : 145151
بازديد کل : 146261417
|