(3)
شب معراج خداوند کا پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کو اپنی عظمت کا نور دکھانا
شيخ صدوق قدس سره كتاب «توحيد» میں لکھتے ہیں: بزنطى حضرت امام رضا عليه السلام نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا :
لمّا اُسري بي إلى السماء بلغ بي جبرئيل مكاناً لم يطأه جبرئيل قطّ ، فكشف لي فأراني اللَّه عزّوجلّ من نور عظمته ما أحبَّ .
جب مجھے معراج کے لئے آسمان کی سیر کروائی گئی تو جبرئیل علیہ السلام مجھے ایک ایسے مقام تک لے گئے کہ جہاں پر اس نے انہوں نے کبھی قدم نہیں رکھا تھا۔ پس اس مقام پر میرے لئے پردہ اٹھایا گیا اور خداوند متعال نے جس مقدار میں چاہا، مجھے اپنے نور کی عظمت کا مشاہدہ کروایا۔(1)
1) التوحيد : 108 ح4 ، بحار الأنوار : 38/4 ح 15 و 369/18 ح 74 ، الكافى : 98/1 ح 8 ، الوافى : 378/1 ح1 .
منبع: فضائل اهلبيت عليهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 115








