امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(4) معراج میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر وحی کہ اے پیغمبر اپنے نفس اور اپنی اہلبیت پر درود بھیج

(4)

معراج میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر وحی کہ

اے پیغمبر اپنے نفس اور اپنی اہلبیت پر درود بھیج

محمّد بن يعقوب كلينى قدس سره كتاب شريف «كافى» کے باب نوادر میں حديث معراج سے یوں نقل کرتے ہیں:

پھر پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم پر وحى نازل ہوئی:

 يا محمّد ! صلّ على نفسك وعلى أهل بيتك .

 اے محمّد! اپنے نفس اور اپنی اہلبیت پر درود بھیج۔

آپ نے فرمایا :

صلّى اللَّه عليّ وعلى أهل بيتي .

 خدائے متعال نے مجھ پر اور میری اہلبیت پر درود بھیجا۔

جب آپ یہ کام انجام دے چکے تو آپ نے فرشتوں اور پیغمبروں کی صفیں ملاحظہ فرمائیں اور پھر اس وقت کہا جاتا ہے: اے محمد! ان پر سلام بھیجو۔

 فرمایا: السلام عليكم ورحمة اللَّه وبركاته .

 آپ سب پر خدا کا سلام، رحمت اور اس کی بركات ہوں۔

 خداوند متعال نے وحى فرمائی:

 إنّي أنا السلام ، والتحيّة والرحمة والبركات أنت وذرّيّتك .

بیشک میں سلام ہوں، تو اور تیری ذریت تحيّت، رحمت اور بركات ہیں۔(1)

 


1) الكافى : 135/3 ، بحار الأنوار : 360/18  ح 66 کے ذیل میں اور 242/82 ح 1 ۔

 

منبع: : فضائل اهلبيت عليهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 166

 

بازدید : 808