امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۵) معراج میں فرشتہ کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بعثتِ انبیاء کے مقصد کے متعلق سوال

(۵)

معراج میں فرشتہ کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

سے بعثتِ انبیاء کے مقصد کے متعلق سوال

كتاب «محتضر» میں پيغمبر اكرم صلى الله عليه وآله وسلم سے روايت  ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:

جب مجھے معراج اور آسمانوں کی سیر کروائی گئی تو ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور عرض کیا: اے محمّد! جو آپ سے پہلے مرتبۂ رسالت تک پہنچے، آپ ان سے سوال کریں کہ وہ کس عقیدہ پر مبعوث کئے گئے؟

میں نے کہا: اے پيغمبرو اور اے رسولو! تم مجھ سے پہلے کس عقیدہ پر رسول بنائے گئے ہو؟ ان تمام نے عرض کیا:

على ولايتك وولاية عليّ بن أبي ‏طالب عليه السلام .

آپ کی ولايت اور ولايت علىّ بن ابى ‏طالب عليہ السلام کی ولایت پر مبعوث ہوئے ہیں۔


 

منبع: : فضائل اهلبيت عليهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ:: 1 / 99

 

 

بازدید : 831