امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۳) خداوند متعال کا ہر دن فرشتوں کے سامنے حضرت خدیجه علیہا السلام کے وجود پر فخر و مباہات کرنا

(۳)

خداوند متعال کا ہر دن فرشتوں کے سامنے

حضرت خدیجه علیہا السلام کے وجود پر فخر و مباہات کرنا

کتاب « فضائل اهلبیت علیهم السلام کے بحر بیکراں میں سے ایک ناچیز قطرہ» یوں وارد ہوا ہے:

 علاّمہ مجلسى رحمه الله نے اپنی گرانقدر کتاب «بحار الأنوار» میں نقل فرمایا ہے:

    ایک دن رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم ابطح کی ریتلی زمین پر تشریف فرما تھے اور آپ کے پاس آپ  کے چچا حمزه،  آپ کے دوسرے چچا عبّاس، آپ کے چچا زاد بھائی علىّ بن ابى طالب عليه السلام اور کچھ دوسرے حضرات موجود تھے کہ جن میں عمّار بن ياسر، منذر بن ضحضاح، ابوبكر اور عمر بھی شامل تھے۔ اچنک جبرئیل اپنی عظیم شکل و صورت میں نازل ہوئے جب کہ آپ کے پر مشرق سے مغرب تک پھیلے ہوئے تھے اور انہوں نے عرض کیا:

    اے محمّد! خداوند متعال نے آپ کو سلام پہنچایا ہے اور فرمایا ہے:چالیس دن اور رات خدیجہ سے دور رہو۔

   رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم پر یہ مطلب دشوار اور گراں گذرا کیونکہ آپ اپنی زوجہ خديجه عليہا السلام بہت زیادہ پیار اور محبت کرتے تھے۔

    خدا کے اس حکم کے بعد رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے چالیس دن اور رات تک خديجه علیہا السلام سے دوری اختیار کر لی اور آپ دن کو روزہ رکھتے اور رات شب زندہ داری اور عبادت میں بسر کرتے اور آپ نے جناب عمار کے ذریعہ حضرت خديجه عليہا السلام تک پیغام پہنچایا کہ:

 اے خديجه! یہ خیال نہ کرنا کہ میری تجھ سے یہ دوری کسی بے ‏اعتنائى يا كدورت کی وجہ سے ہے بلکہ میرے پروردگار نے مجھے اس کا حکم دیا ہے تا کہ خدا نے جس چیز کا ارادہ کیا ہے وہ متحقق ہو سکے، اور تم خیر اور اچھائی کے سوا کسی اور چیز کا گمان نہ کرنا۔

 فإنّ اللَّه عزّوجلّ ليباهي بك كرام ملائكته كلّ يوم مراراً .

 اور بیشک خداوند تبارك و تعالى دن میں کئی مرتبہ اپنے فرشتوں کے سامنے تیرے وجود پر فخر و مباہات کرتا ہ ے۔

اور جب رات ہو جائے تو گھر کا دروازہ بند کرلینا ، اپنا بشتر بچھا کر سکون و اطمیان سے سو جانا اور میں ان ایّام میں فاطمہ بنت اسد کے گھر رہوں گا تا کہ مقررہ چالیس دن گذر جائیں۔

   رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی دلاسے اور دلدارى کے باوجود جناب خديجه علیہا السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جدائی اور دوری کی وجہ سے دن میں کئی مرتبہ غمگین ہو جائیں یہاں تک کہ چالیس دن مکمل ہو گئے ... .

 

منبع: « فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: 1 / 423 ح 281»

 

بازدید : 971