امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
بغداد کی طرف واپسی

*************************************

2شعبان؛ مأمون عباسی لعنۃ اللہ علیہ کے حکم پر سرخس کے حمام میں فضل بن سہل کی ہلاکت (سنہ ۲۰۲ ہجری)

*************************************

بغداد کی طرف واپسی

   امام رضا عليه السلام نے مأمون کو ہر جگہ حکومت کے غیر یقینی حالات کے بارے میں آگاہ فرمایا تو اس کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچا کہ مرو میں قیام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور خلیفہ کی موجودگی کے بغیر بغداد کے امور نہیں چلائے جا سکتے۔ نیز مصر اور بالائی جزیروں میں حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے عباسی خاندان کے افراد کے درمیان داخلی جنگ کے خطرات منڈلا رہے تھے اور یہ کہ فضل بن سہل کی سیاست اس کی حکومت کی نابودی پر تمام ہو گی، لہذا اس نے یہ  محسوس کیا کہ جس طرح ابومسلم اور مُقنَّع کی مذہبی تعلیمات سے شمال مشرق میں قائم ہونے والی مذہبی تحریکوں اور اسی طرح آذربايجان میں بابك‏ خرم‏ دين کا ظہور نے اسلامی جماعتوں کو خبردار کیا۔

   مأمون کا ایک فرمانروا اس کے پاس آیا اور اس نے حکومتی صورت حال کے بارے میں امام رضا عليه السلام کے فرامین کی تائید کی اور اسے یہ سمجھایا کہ وہ فوراً بغداد کی طرف روانہ ہو جائے اور وہاں کے امور سنبھالے ورنہ خلافت اس کے ہاتھوں سے نکل جائے۔ اس نے یہ ارادہ کیا کہ واپس بغداد چلا جائے اور سنہ202 ہجری بمطابق 817 عیسوی میں وہ بغداد کی طرف روانہ ہو گیا۔

   مرکزی دارالخلافہ کی طرف واپسی عباسی حکومت میں ہونے والی تبدیلیوں اور اس کی سرنوشت کو بیان کر رہی تھی اور اس کے معنی ایرانی روش کا اختتام تھا کہ جس پر مرو میں مأمون عمل پیرا تھا۔ اسی طرح اس کے معنی عربی آئیں کی بازگشت بھی تھی کہ بغداد ان کے آباء و اجداد کا دار الخلافہ تھا۔ یہ وہی امور تھے کہ جس نے فضل بن سہل کو پریشان کر دیا تھا کیونکہ ان حالات میں اس کے ہاتھوں سے قدرت و طاقت چھن جاتی۔

مأموں اپنے وزیر کی ناراضگی کو بھانپ گیا تھا جب کہ وہ اپنے خاندان اور بغداد کے لوگوں کے نفع کو برتر شمار کرتا تو وہ اس کے مقابل میں رکاوٹ بن سکتا تھا۔ نیز اس کے علاوہ مأموں اپنے وزیر کے اقدامات سے اس نتیجہ پر پہنچا کہ وہ عباسی حکومت پر مکمل تسلط کے لئے سازشیں کر رہا ہے  نیز اس کی سیاسی چال بازیاں اور انحرافات بھی آشکار ہو گئے تھے لہذا اسے یہ پتہ چل گیا کہ اس کی سیاست عباسی حکومت کے منافع کے بالکل برخلاف ہے اس بناء پر اس سے چھٹکارا پانے کے لئے سیاسی ضروتوں کے تحت کچھ کوششیں کی۔

   مأمون اپنے سفر کے آغاز میں بغداد پہنچا اور وہ ابھی تک شہر سرخس نہیں پہنچا تھا کہ اس نے سنہ 202 ہجری بمطابق 818 عیسوی میں فضل بن‏سہل کے قتل سازش کی اور پھر بغداد کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھا۔(2833)


2833) دولت عبّاسيان: 148.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

بازدید : 1027