(۳)
نداء آسمانی
ایک ایسی آسمانی ندا آئے گی کہ جسے روئے زمین پر بشنے والے تمام لوگ سنیں گے اور ہر زبان کے لوگ اسے اپنی زبان میں محسوس کریں گے، لوگوں کے لئے سورج کے سامنے ایک سر اور سینہ ظاہر ہو گا،مردے قبروں سے باہر آ جائیں گے اور دنیاوی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے اور ایک دوسرے کو پہچانیں گے اور ایک دوسرے کی ملاقات کو جائیں گے۔
آخر میں چوبیس دن اور رات مسلسل بارش پڑے کی۔ مردہ زمین اس کے وسیلہ سے زندہ ہو جائے گی، سر سبز و شاداب ہو گی اور اپنی برکتوں کو طاہر کرے گی، اس کے بعد ہر طرح کے دکھ، تکلیف اور مصیبت حق کے پیروکاروں یعنی حضرت مہدی علیہ السلام کے شیعوں سے دو ہو جائیں گے۔ امام مہدی علیہ السلام کے شیعہ اس وقت اپنے امام کے ظہور کی خبر مکہ میں سنیں گے اور ان کی مدد کے لئے ان کی طرف جائیں گے اور اپنے آپ کو وہاں پہنچائیں گے جیسے روایات میں وارد ہوا ہے۔
شيخ مفيد رحمه الله ان علامتوں کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ان علامات و واقعات میں سے کچھ ایسی بھی علامات ہیں جن کا واقعہ ہونا یقینی ہے اور ایسی شرائط ہیں کہ جو دوسری شرائط کے ساتھ مربوط ہیں، یعنی اگر شرائط حاصل ہوں گی تو وہ واقعات رونما ہوں گے۔ خداوند متعال جانتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔ (191)
191) الإرشاد: 403، بحار الأنوار : 219/52 ح 82 ، كشف الغمّة: 457/2، إلزام الناصب: 148/2.
منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 791 ذح 617








