(۲)
متوكّل کا خواب اور اس کی نابودی
کتاب «لطائف الطوائف» میں کہتے ہیں: ایک دن متوكّل نے اپنے بعض محرم حضرات سے کہا کہ کل میں ابو تراب کو خواب میں دیکھا کہ انہوں نے تازیانہ پکڑا ہوا تھا اور انہوں نے مجھے بہت زور سے سات تازیانہ مارے اور میں اس خواب کی وجہ سے خوفزدہ ہوں۔
پس اس نے حكماء اور خواب کے تعبیر بتانے والے افراد کو طلب کیا اور ان سے اپنا خواب بیان کیا۔ ان میں سے ہر کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہا تھا اور ہر کوئی دوسرے کو خواب کی تعبیر بتانے کے لئے کہہ رہا تھا۔
متوكّل نے یہ دیکھا تو کہا: اس کی جو بھی تعبیر ہے وہ مجھ سے بیان کرو اور میری جانب سے تمہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔
ان میں سے ایک سب سے زیادہ عالم اور ماہر تھا؛ اس نے کہا: اس خواب کی تعبير میں تازيانه؛ شمشیر کی طرف اشارہ ہے کہ جو تم تک پہنچے گی اور یہ بعید ہے کہ وہ خیر و خیریت سے گذر جائے۔ وہ اس تعبیر کی وجہ سے بہت فکر مند ہو گیا۔ کچھ دن کے بعد کچھ ترک اس کے دربار میں آئے اور اسے قتل کر دیا اور اس کے بیٹے منتصر کو خلافت کے لئے منتخب کر لیا۔ وہ اپنے باپ کے برخلاف علوی سادات کا احترام کرتا تھا اور چونکہ اس نے اپنے باپ سے یہ خواب سنا تھا، لہذا اس نے کہا: تحقیق کرو کہ میرے باپ کے کتنے ٹکڑے ہوئے ہیں:
اسے بتایا گیا کہ: اس کے چھ تخرے ہوئے ہیں۔
اس نے کہا: اس نے سات تازیانہ کھائے تھے لہذا اس کے ساتھ ٹکڑے ہونے چاہئے تھے۔ اور جب اس بارے میں جستجو کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کی انگلی کا ایک پور کٹ کر جدا ہو گیا تھا اور پھر سب لوگوں پر اس خواب کا صحیح ہونا ثابت ہوا گیا۔
كتاب «زينة المجالس: 94» اور کتاب تاريخ نگارستان میں بھی متوكّل کا یہ خواب ذکر ہوا ہے۔ (1477)
1477) نفائح العلاّم فى سوانح الأيّام: 71/2.
منبع: معاویه ج ... ص ...








