۲۷ شوال؛ مقتدر عباسي لعنة الله عليه کی ہلاکت ( سنہ ۳۲۰ ہجری)
****************************
بنی العباس کے بارے میں
امير المؤمنين حضرت علی عليه السلام کی پیشنگوئی
امير المؤمنين حضرت علی عليه السلام نے اپنے ایک خطبہ میں (کہ جسے ےابن شہر آشوب نے اپنی کتاب مناقب کے ص ۴۳۱ پر ذکر کیا ہے) اپنی اخبار غيبيّہ میں مقتدر کے قتل کی طرف اشاره کیا ہے اور فرمایا ہے:
كأنّي أرى ثامن عشرهم تفحص رجلاه في دمه بعد أن يأخذه جنده بكظمه من ولده ثلث رجال سيرتهم سيرة الضلال.
گویا میں یہ دیکھ رہا ہوں عباسی خلفاء میں سے ہر چھٹا خلیفہ اپنے خون میں نہلایا جائے ، اس کے بعد کہ جب اس کا اپنا لشکر اس پر غضبناک ہو گا اور اس کے بیٹوں میں سے تین افراد ایسے ہوں گے کہ جن کی سیرت گمراہی و ضلالت کی سیرت ہو گی۔
اور اس کے تیں بیٹوں میں سے ایک «راضى» تھا کہ جس کا ترجمہ ہم نيمۂ ربيع الأوّل ذکر کریں گے، اور دوسرا بیٹا «متّقى» تھا کہ جس کی تفصیلات تین صفر یا اکیس صفر کی مناسبات میں ذکر ہوں گی اور اس کا تیسرا بیٹا «مطيع» تھا کہ جس کے بارے میں تفصیلات تئیس شعبان کی مناسبات میں بیان وہں گی۔
نكتة: کہا گیا ہے کہ بنی العباس میں سے ہر چھٹا خلیفہ یا معذول ہوا ہے یا قتل ہوا ہے، یا پھر وہ معذول بھی ہوا ہے اور قتل بھی۔
پہلا ششم: محمّد امين تھا كہ جو پچیس محرم الحرام کو معزول بھی ہوا اور قتل بھی۔
دوسرا ششم: مستعين تھا۔ تین شوال کو وہ بھی معزول اور قتل ہوا۔
تیسرا ششم: یہی مقتدر تھا کہ جو دونوں رتبوں پر فائز ہوا ( یعنی یہ معزول بھی ہوا اور قتل بھی)۔
چوتھا ششم: طالع للَّه تھا كہ جو سنہ 381 ہجری میں شعبان کے مہینے میں برطرف ہوا اور اس کا ترجمہ اس مہینہ کی مناسبات مین بیان ہوا ہے۔
پانچواں ششم: راشد تھا کہ جو برطرف بھی ہوا اور قتل بھی ۔ جیسا کہ ہم سولہ رمضان المبارک کی مناسبات میں ذکر کیا ہے۔
چھٹا ششم: مستنصر تھا اور گویا اس نے اپنا رتبہ اور منصب اپنے بیٹے مستعصم کو سونپ دیا تھا تا کہ کہیں وہ خود اسے قتل نہ کر دے جس کی وجہ سے یہ خود دس جمادی الثانی سنہ ۶۴۰ ہجری کو ہلاک ہو گیا۔ ( جیسا کہ اس کا بیان آئے گا) لیکن اس کا بیتا مستنصر برطرف بھی ہوا اور قتل بھی ہوا جیسا کہ ہم اس کی تفصیلات چھ صفر کی مناسبات میں ذکر کی ہیں۔ نیز اس بارے میں دس جمادی الثانی کی مناسبات میں مستنصر کے بارے میں خصوصی طور پر بیان کیا جائے گا کہ کیا چھٹا ششم خلیفہ خود مستعصم تھا۔ (1485)
1485) نفائح العلاّم فى سوانح الأيّام: 356/2.
منبع: معاویه ج ... ص ...








