امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
(۱) حضرت امام رضا عليه السلام کی ولادت کا بیان

(۱)

حضرت امام رضا عليه السلام کی ولادت کا بیان

عماد الدين طبرى نے کتاب «بشارة المصطفى» میں لکھتے ہیں کہ : ہشام بن احمد کہتے ہیں: امام كاظم ‏عليه السلام نے فرمایا :

 هل علمت أحداً من أهل المغرب قدم ؟

 کيا تم جانتے ہو کہ اہل مغرب میں سے کوئی آیا ہے ؟

 میں نے عرض كیا : نہیں ۔

 فرمایا: کیوں نہیں ! ایک شخص آیا ہے ، اٹھو ، اس کی طرف چلیں ۔

ہم دونوں سواری پر سوار ہوئے اور اس شخص کے پاس گئے ، ہم نے دیکھا کہ اہل مغرب میں سے ایک شخص آیا ہے کہ جس کے ساتھ کچھ غلام تھے ، امام امام كاظم ‏عليه السلام نے اس سے فرمایا:

 مجھے اپنی کنیزیں دکھاؤ۔

 اس نے ہمیں نو کنیزیں دکھائیں۔ وہ شخص جو کنیز بھی دکھاتا تو امام كاظم ‏عليه السلام اس سے فرماتے : میں اسے نہیں چاہتا۔

 اسی موقع پر امام كاظم ‏عليه السلام نے اس سے فرمایا: کوئی اور کنیز دکھاؤ ۔

 اس نے کہا: میرے پاس کوئی اور کنیز نہیں ہے۔

 امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا: کیوں نہیں ! دوسری کنیز دکھاؤ ۔

 اس شخص نے کہا: خدا کی قسم! میرے پاس صرف ایک اور کنیز ہے کہ جو بیمار ہے۔

 حضرت امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا: اگر کوئی مشکل نہ ہو تو مجھے وہ کنیز دکھاؤ ؟

    لیکن اس شخص نے وہ کنیز دکھانے سے انکار کیا تو امام کاظم علیہ السلام واپس چلے گئے ۔

 اگلی صبح امام کاظم عليه السلام نے مجھے اس شخص کے پاس بھیجا اور فرمایا: اس سے کہو کہ : اس کنیز کی زیادہ سے زیادہ کتنی قیمت ہے؟ اور جب وہ کہے کہ اس کی قیمت اس قدر ہے تو تم کہو : میں نے اسے خرید لیا۔

    اگلی صبح میں اس شخص کے پاس گیا اور اس سے کہا: تم یہ کنیز کتنے میں فروخت کرو گے؟

    اس شخص نے کہا : میں اسے اس قیمت سے کم میں فروخت نہیں کروں گا۔

    میں نے اس سے کہا: میں اسی قیمت میں اسے خرید لیا۔

    اس نے کہا: (میں نے بھی قبول کیا) اب یہ كنيز تمہاری ہے ، لیکن مجھے یہ بتاؤ کہ : کل جو شکص تمہارے ساتھ آیا تھا، وہ کون ہے ؟

   میں نے کہا: وہ بنی ہاشم میں سے ایک شخص ہے ۔

   اس نے کہا: کس بنی ہاشم سے؟

   میں نے کہا: اس سے زیادہ میں ان کے بارے میں نہیں جانتا۔

    اس شخص نے کہا: اب میں تم سے اس کیز کا واقعہ بیان کرتا ہوں: میں نے اسے مغرب کے سب سے دور علاقہ سے خریدا ہے، اہل کتاب میں سے ایک عورت نے مجھے دیکھا اور کہا: یہ کیسی کنیز ہے کہ جو تمہارے پاس ہے؟

    میں نے اس سے کہا: میں نے است اپنے لئے خریدا ہے۔

    اس نے کہا: یہ مناسب نہیں ہے کہ ایسی کنیز تجھ جیسے شخص کے پاس ہو، یہ کنیز اس لائق ہے کہ یہ زمین پر سب سے اچھے شخص کے پاس ہو، وہ اس کے پاس بہت کم مدت گذارے کی کہ اس کے ہاں ایک بچہ پیدا ہو گا اور مشرق سے مگرب تک تمام دنیا اس کی تابع ہو گی۔

    ہشام بن احمد کہتے ہیں: میں اس کنیز کو لے کر اپنے مولی و آقا حضرت امام كاظم ‏عليه السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور زیادہ مدت نہیں گذری تھی اس سے حضرت امام رضا عليه السلام متولّد ہوئے ۔ (2)

 


1) سوره شعراء ، آيه 83 .

2) بشارة المصطفى : 215 ، الخرائج : 653/2 ح 6 (کچھ اختلاف کے ساتھ) ، بحار الأنوار : 7/49 ح 11 .

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ : ج 2 ص 671 حديث 1075/2

 

 

دورو ڪريو : 1054