ઈમામ સાદિક઼ (અ.સ.) એ ફરમાવ્યુઃ અગર હું એમના જમાનામાં હોઉં તો મારી જીન્દગીનીના તમામ દિવષો એમની સેવા કરીશ.
(۳) معراج میں بعثت انبیاء کے مقصد کے متعلق فرشتہ کا پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم سے سوال

(۳)

 معراج میں بعثت انبیاء کے مقصد کے متعلق فرشتہ

کا پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم سے سوال

كتاب «محتضر» میں پيغمبر اكرم صلى الله عليه وآله وسلم سے روايت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:

جب معراج میں مجھے ملکوت آسمانی کی سیر کرائی گئی تو ایک فرشہ میرے پاس آیا اور اس نے عرض کیا:: اے محمّد! جو آپ سے پہلے رسالت پر مبعوث ہوئے ہیں۔ ان رسولوں سے سوال کریں کہ وہ کس عقیدہ پر سوال کئے گئے ہیں؟

میں نے کہا:اے پیغمبرو اور اے خدا کے رسولو! تم مجھ سے پہلے کس عقیدہ پر رسالت کے لئے مبعوث ہوئے تھے؟ انہوں نے عرض کیا:

على ولايتك وولاية عليّ بن أبي ‏طالب عليه السلام .

آپ کی ولایت اور علىّ بن ابى ‏طالب عليه السلام کی ولایت پر مبعوث ہوئے ہیں.

 


 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ:  1 / 99

 

 

મુલાકાત લો : 907