امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۳) اشعث کا امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو قتل کی دھمکی دینا

(۳)

اشعث کا امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو قتل کی دھمکی دینا

ابوالفرج اصفہانى نے «مقاتل الطالبيين» میں اپنی سند سے امام صادق‏ عليه السلام سے روايت كی ہے کہ:

بنی ہاشم کی عورتوں میں سے ایک عورت نے کہا: ایک دن اشعث بن قيس ؛ امير المؤمنين علی ‏عليه السلام کے پاس آیا اور امام علی ‏عليه السلام نے اس کے ساتھ سختی کی تو اشعث بن قیس نے امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

   امیر المؤمنین امام علی ‏عليه السلام نے اس کے جواب میں فرمایا:

«أبا القتل تُهدّدنى؟! فَواللَّهِ؛ ما اُبالي وقعتُ عَلَى المَوتِ أوْ وَقَعَ المَوتُ عَلَيَّ»؛

«کیا تم مجھے قتل کی دھمکی دے رہے ہو؟ خدا کی قسم! مجھے کوئی خوف نہیں ہے کہ میں خود موت کی طرف چلا جاؤں یا موت میری طرف چلی آئے». (1)


1) ترجمه مقاتل‏ الطالبيين: 25

 

منبع : معاويه ج ... ص...

 

 

بازدید : 1000