امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۴) میدان جنگ میں شهید فخّ حضرت حسین بن علی علیہما السلام

(۴)

میدان جنگ میں شهید فخّ  حضرت حسین بن علی علیہما السلام

   علىّ بن ابراہيم علوى نے اپنی سند سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے کہا: میں نے حسين بن‏ على‏ عليہما السلام کو (ميدان جنگ میں) دیکھا کہ آپ نے زمین میں کسی چیز کو دفن کیا۔

میں نے سوچا کہ شاید ان کے پاس کوئی قیمتی چیز ہو اور جب وہ اپنی زندگی سے مأیوس ہو گئے تو انہوں نے وہ چیز زمین میں دفن کر دی۔ لہذا میں نے جنگ کے ختم ہونے تک صبر کیا اور حسين‏ عليه السلام بھی قتل ہو گئے۔ پس میں اسی مقام پر گیا اور وہاں جستجو کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ آپ نے وہاں جو چیز دفن کی تھی وہ آپ کے چہرے میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا تھا کہ جو جنگ کے دوران کٹ گیا تھا کہ جسے آپ نے وہاں دفن کرنے کے بعد دوبارہ دشمنوں پر حملہ کیا تھا۔ (1)


1) ترجمۀ مقاتل الطالبیین : 436.

 

منبع : معاویه : ج .... ص ...

 

 

بازدید : 1042