امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(1) تئیس ذي القعده ؛ ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت امام رضا عليه السلام کی شہادت

(1)

تئیس ذي القعده ؛ ایک دوسری روایت کے

مطابق  حضرت امام رضا عليه السلام کی شہادت

    تئیس ذیقعدہ سنہ٢٠٣ ہجری کو طوس کی سر زمین پر میرے مولاحضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی شہادت ہوئی(۱)۔

مؤرخین نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے کچھ اور دن ذکر کئے ہیں اور کتاب ''ارشاد ''  میں تحریرہے کہ آنحضرت سنہ ٢٠٣ ہجری صفر کے مہینے میں شہید ہوئے۔کتاب ''کافی'' ، کتاب''در'' اور کتاب''عتیق'' میں بھی ایسا ہی ذکر کیاگیا ہے۔کتاب''موالید الائمہ علیہم السلام ''میں شہادت  سنہ ٢٠٢ ہجری اور کتاب''مناقب''میں ذکر کیا گیا ہے کہ سنہ ٢٠٢ ہجری میں رمضان کے آخری چھ باقی دنوں میں آنحضرت  کی شہادت ہوئی۔

کتاب''درّ''میں کہا گیا ہے:مامون نے یکم رمضان ٢٠٢ھ جمعہ کے دن شہر طوس میں آنحضرت کو انگور میں زہر  ملا کر شہید کیا   (۲)۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت رمضان کی چودہویں اور اکیسویں کو بھی نقل ہوئی ہے۔


1) مسارّ الشيعة: 34.

2) بحار الأنوار: 198/98.

 

منبع: صحيفه رضويه ص 2۶۱

 

بازدید : 1001