حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مختلف چیزوں پر کرنا وائرس کتنے گھنٹے باقی رہتا ہے ؟

مختلف چیزوں پر کرنا وائرس کتنے گھنٹے باقی رہتا ہے ؟

وائرس کے اجزا  میں (DNA)ایک اہم ترین جز ہے ، جس کے خاتمہ سے وائرس بھی مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے ۔ اس بنا پر جب کرونا وائرس تانبے کی دھات  پر لگتا ہے تو اس دھات کے یون، وائرس کے  آئن لپڈ پر حملہ کرتے ہیں اور اس وائرس کے (DNA)کو ختم کر دیتے ہیں ۔

برطانیہ میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے ایک سینئر مائیکرو بائیولوجسٹ ’’پروفیسر ولیم کیول‘‘  دو دہائیوں سے زائد عرصے سے تانبے کے اینٹی مائیکروبیل اثرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ وہ دکانوں، عوامی نقل و حمل کے ذرائع اور کلبوں میں تانبے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں : برطانیہ عوامی مقامات پر تانبے کے استعمال میں دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مثال کے طور پر پولینڈ میں بسیں تانبے کے ہینڈلز سے لیس ہیں، چلی میں وہی ہوائی اڈے اور برازیل میں امیگریشن کیوسک اس دھات سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کھیلوں کے کلبوں میں باربیلز (Barbells)اور دیگر سامان کو تانبے کی چادر سےبنایا گیا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ سال نومبر میں کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہسپتال کےعام بستروں کی بنسبت تانبے کے بستروں میں ۹۵ فیصد کم بیکٹیریا  پائے جاتے ہیں۔[1]

 


[1] ۔ باشگاه خبرنگاران.

ملاحظہ کریں : 137
آج کے وزٹر : 11187
کل کے وزٹر : 18311
تمام وزٹر کی تعداد : 128751451
تمام وزٹر کی تعداد : 89465685