Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی معاویہ کے بارے میں پیشنگوئی

امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی معاویہ کے بارے میں پیشنگوئی

آپ کا جو خطبہ اس عبارت«أما إنّه سیظهر علیکم بعدی رجل رحب البلعوم مندحق البطن» سے شروع ہوتا ہے[1]، اس میں درج ذیل مطالب  زیرِ بحث لائے گئے ہیں:

بہت سے لوگوں کا  یہ گمان تھا کہ اس سے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی مراد زیاد بن ابیہ ہے، اور بہت سے دوسرے لوگوں کا خیال تھا کہ اس سے حجاج مراد ہے، جبکہ ایک گروہ نے یہ سمجھا ہے کہ اس سے مغیرہ بن شعبہ مراد ہے۔

میرے نزدیک (ابن ابی الحدید)، امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی مراد معاویہ ہے؛ کیونکہ وہی ہے جو بہت زیادہ کھانے والا اور کھانے کا شوقین تھا۔ اس کا پیٹ اس قدر بڑا تھا کہ جب وہ بیٹھتا تو اس کی رانوں پر آ گرتا تھا۔ اگرچہ معاویہ عطا کرنے اور مال دینے میں سخی اور فیاض سمجھا جاتا تھا، لیکن کھانے کے معاملے میں بخیل تھا۔[2]

 


[1] ۔ خبردار! میرے بعد عنقریب ایک شخص تم پر غالب آ جائے گا جس کا  کشادہ گلا اور نکلا ہوا پیٹ ہوگا۔

[2] ۔ جلوۀ تاریخ در شرح نهج البلاغه ابن ابى الحدید: ۲ / ۲۲۲ .

    Visit : 2795