امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۶) حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام کی زیارت

(۶)

حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام کی زیارت

کربلا  میں ایک شخص ہمیشہ دن میں دو یا تین مرتبہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرتا تھا لیکن وہ حضرت اباالفضل العباس کی زیارت نہیں کرتا تھا البتہ دس دن میں ایک مرتبہ حضرت اباالفضل العباس کی زیارت کے لئے جاتا۔ اس نے عالم خواب میں جناب سیدۂ زہراء سلام اللہ علیہا کو دیکھا اور سلام کیا۔ جناب سیدہ زہراء علیہا السلام نے اس سے منہ موڑ لیا۔ اس شخص نے عرض کیا: سيدتى! ما تقصيرى؟ حضرت زہراء علیہا السلام نے فرمایا: «استقلالك ‏من زيارة ولدي» عرض كیا: دن میں دو یا تین مرتبہ میں آپ کے فرزند کی زیارت کرتا ہوں. فرمایا: «تزور ولدي الحسين هكذا و لا تزور ولدي العبّاس ‏الاّ قليلا».تم میرے فرزند حسین کی تو اسی طرح زیارت کرتے ہو لیکن تم میرے فرزند عباس کی بہت کم زیارت کرتے ہو۔(1617)


1617) كبريت احمر في شرايط المنبر: 323.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 424

 

 

بازدید : 818