امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام کا آسمانوں کے بارے میں علم

حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام کا آسمانوں کے بارے میں علم

لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ بات حضرت اما م علی بن ابی طالب علیہما السلام  کے سوا کسی صحابی یا کسی عالم نے نہیں کہی ۔ اس اجماع کو ابن عبدالبر نے اپنی کتاب «الاستیعاب» میں نقل کیا ہے۔

حضرت علی علیہ السلام کے اس فرمان “میں آسمانوں کے راستوں کو زمین کے راستوں سے زیادہ جانتا ہوں” کا مطلب ان خاص علوم کی طرف اشارہ ہے جو مستقبل کے امور، خصوصاً حکومتوں اور  جنگوں سے متعلق ہیں۔

آپ کے اس فرمان کی تصدیق ان متواتر غیبی اخبار و روایات سے ہوتی ہے جو آپ سے منقول ہیں اور  یہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ متعدد مرتبہ نقل ہوئی ہیں۔یہاں تک کہ ان کی کثرت نے ہر قسم کے شک و شبہ کو ختم کر دیا ہے۔  یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے یہ سب کچھ علم و یقین کی بنیاد پر بیان فرمایا تھا، نہ کہ اتفاق یا گمان کی بنیاد پر۔[1]،[2]

 


[1] ۔ جلوۀ تاريخ در شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد: ۵/ ۲۷۲.

[2] ۔ امیرالمؤمنین علیه السلام و آیندۀ جهان: :۱ /۳۵.

دورو ڪريو : 11