امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
امیرالمؤمنین علیه السلام کے علمی مقام و مرتبہ کی جانب اشارہ

امیرالمؤمنین علیه السلام کے علمی مقام و مرتبہ کی جانب اشارہ

پانی دنیا کی زندگی کا بنیادی ذریعہ ہے، اور کوئی بھی جاندار ایسا نہیں جو اپنی نشوونما اور بقاء کے لئے پانی کا محتاج نہ ہو۔ جیسا کہ خداوند متعال فرماتا ہے:

وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَی. [1]

اور ہم نے ہر جاندار کو پانی سے قرار دیا ہے۔

ایک زمانے میں قیصرِ روم نے معاویہ کے پاس ایک شیشہ (برتن) بھیجا اور اس سے کہا کہ اس میں  ہر چیز رکھ دو۔ معاویہ حیران رہ گیا اور اس نے اس معمّہ کو حل کرنے کے لئے ابن عباس سے مدد طلب کی، جن کے بارے میں وہ جانتا تھا کہ انہوں نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کے بحر علم سے کسب فیض  کیا ہے۔

ابن عباس نے کہا: اس میں پانی رکھ دو، کیونکہ خدا نے فرمایا ہے:اور ہم نے ہر جاندار چیز کی زندگی پانی میں قرار دی ہے ۔

جب معاویہ نے ایسا کیا اور پانی سے بھرا ہوا شیشہ کا برتن روم بھیجا تو قیصر روم حیران رہ گیا اور اس معمّہ کو حل کرنے والے کی ذہانت کی تعریف کی۔[2]،[3]

 


[1] ۔ سورۀ انبياء، آیت:۳۰.

[2] ۔ كامل مبرّد: ۱/ ۳۰۸، تهذيب الكامل: ۱/ ۲۲۹.

[3] ۔ سردار كربلا حضرت أبوالفضل العبّاس علیه السلام:۱۷۵.

بازدید : 20