امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
صبر قوت وقدرت کا باعث

صبر قوت وقدرت کا باعث

خداوندتعالیٰ صبر کو مدد اور استعانت کا وسیلہ قرار دیتا ہے اور قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

''وَاستَعِینُوا بِا الصَّبرِ وَ الصَّلٰوةِ '' ([1])

صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو ۔

خداوند متعال نے  صبر کو نماز کے ساتھ بلکہ اس پر مقدم فرمایاہے جو اس بات کا اشارہ

ہے کہ صبر کی وجہ سے انسان میں ایجاد ہونے والی قوت  بخش آثار سےبخوبی مدد لے سکتے ہیں انسان صبر کی وجہ سے خدا کی غیبی امداد سے بھی بہرہ مند ہوتا ہے یہ غیبی امداد ملائکہ صبر کرنے والوں تک پہنچاتے ہیں قرآن نہ صرف صبرواستقامت کو انسان وظیفہ قرار دیتا ہے بلکہ اس کے علاوہ یہ حکم بھی دیتا ہے کہ دوسروں کو بھی صبر کا امر کرو ۔

خدا وند متعال قرآن میں فرماتا ہے :

'' یا  ایھا الَّذِینَ اٰمَنُوا اِصبِرُوا وَ صَابِرُوا وَ رَابِطُوا ''([2])

اے ایمان والو صبر کرو صبر کی تعلیم دو ۔

انسان صبر واستقامت کے ذریعہ بیشتر قوت و قدرت حاصل کرتا ہے جس سے وہ مشکلات اور سختیوں کے لئے آمادہ ہو جاتا ہے ۔ مشکلات کو تحمل کرنے کے لئے آمادگی اورمخالف قوت کے سامنے مقاومت میں مہم نقش رکھتا ہے ۔

خداوند متعال قرآن مجید میں فرماتا ہے :

'' اِن یَکُن مِنکُم عِشرُونَ صَابِرُونُ یَغلِبُوا ''([3])

اگر ان میں سے بیس بھی صبر کرنے والے ہوں تو دو سو پر غالب آجائیں ۔

کیونکہ صبر انسان کی جسمانی قوت میں اضافہ کرتا ہے اوراسے دشمن کے سامنے مقاوم اور ثابت قدم رکھتا ہے ۔

پافشاری واستقامتِ میخ               سزد از عبر تِ بشر گردد

بر سرش ھرچہ بیشتر کوبی         پافشاریش بیشتر گردد

یعنی استقامت اور ثابت قدمی میخ کی شان ہے جس میں انسانوںکے لئے سبق ہے کیونکہ   میخ کے سر پر جتنا زیادہ  مارو  وہ اتنا ہی زیادہ  محکم اور ثابت قدم ہو جاتا ہے۔

 


[1]  ۔ سورہ بقرہ آیت: ٤٥

[2] ۔ سورہ آل عمران آیت: ٢٠٠

[3]۔ سورہ انفال آیت: ٦٥ 

 

 

    بازدید : 7716
    بازديد امروز : 64613
    بازديد ديروز : 85752
    بازديد کل : 133144352
    بازديد کل : 92180360