امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(2) امام سجاد عليه السلام کا نیک لوگوں کی صحبت کے بارے میں فرمان

(2)

امام سجاد عليه السلام کا  نیک  لوگوں  کی  صحبت  کے  بارے  میں  فرمان

امام سجاد(علیه السلام) فرماتے  ہیں:

مجالسة الصالحين داعية الي الصلاح.(1)

صالح افراد کی صحبت انسان کو صلاح کی دعوت دیتی ہے  ۔

ایسے افراد میں معنوی قوت و طاقت ، ان کے ہمنشین حضرات میں بھی نفوذ کرتی ہے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اعمال و کردار و رفتار ان ہی کی مانند ہو جاتے ہیں ۔

کبھی ایسے افراد کا دوسروں میں معنوی نفوذ جلد ہو تا ہے جس میں طولانی مدت کی صحبت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ بلکہ ایک نشست یا ایک نگاہ یا ایک دلنشین جملہ دوسروں کی فکر ی و اعتقادی وضعیت کو بدل کر ان میں حیات جاویداں ایجاد کر تا ہے ۔

جی ہاں ، نیک افراد کے مجمع میں دوسرے بھی ان سے معطر ہو کر نیک اور اچھے لوگوں کی صف میں آجاتے ہیں نیک لوگوں کی نورانیت و پاکیزگی دوسروں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور ان کے قلب کی آلودگی و ظلمت کو دور کر کے اپنی طرف جذب کر تی ہے۔

نیک اور پاکیزہ افراد کی صحبت سے قلب کی پاکیزگی میں اضافہ ہو تا ہے ۔ اچھے لوگوں کے ساتھ رہنا اچھائی سکھا تا ہے اور نیک اور خود ساختہ افراد کے ہمراہ رہنا ، انسان بناتا ہے اور ان پر ہونے والی توجہات ان کے ہمراہ رہنے والوں کو بھی شامل ہو تی ہیں ۔

 


1. اصول كافي، ج1، ص20. 

 

منبع: سایت راسخون , نشریه گلبرگ شماره 124  سے  منقول

از کتاب :کامیابی  کے  اسرار:1 / 120

بازدید : 2086