امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(2) امام کاظم عليه السلام کا امام زمانہ ارواحنا فداه کے بارے میں فرمان

(2)

 امام کاظم عليه السلام

کا امام زمانہ ارواحنا فداه  کے  بارے  میں  فرمان

امام موسى كاظم عليه السلام نے امام زمانہ ارواحنا فداه سے  خطاب  کرتے  ہوئے  فرمایا:

 میرے والد اس پر قربان جائیں! جس پر خدا کی راہ میں ملامت کرنے والوں کی ملامت اثر انداز نہیں ہوتی۔

 میرے والد اس پر قربان جائیں!جو خدا کے حکم سے قیام کرے گا ۔

یحییٰ بن نوفلی کا بیان ہے :حضرت موسى بن جعفر عليهما السلام  نے عصر کی نمازکے بعد اپنے ہاتھوں کو دعا کے لئے بلند کرکے ایک دعا پڑھی۔

 ہم نے آنحضرت سے عرض کیا :آپ نے کس کے لئے دعا فرمائی؟

  قال : ذلك المهديّ من آل محمّد عليهم السلام ، قال : بأبي المنبدح البطن ، المقرون الحاجبين ، أحمش الساقين ، بعيد مابين المنكبين ، أسمر اللون ، يعتاده مع سمرته صفرة من سهر الليل ، بأبي من ليله يرعى النجوم ساجداً و راكعاً ، بأبي من لايأخذه في اللَّه لومة لائم، مصباح الدجى، بأبي القائم بأمر اللَّه.(1)

حضرت نے فرمایا :  مہدی آل محمدعلیہم السلام کے لئے۔

پھرفرمایا : میرے والد اس وجود پر قربان جائیں! جس کی ابرو ملی ہوئی ہیں، پنڈلیاں پتلی ہیں، چارشانہ قوی ہیکل اور گندم گوں ہے اور تہجد وشب زندہ داری کی وجہ سے اس کا رنگ زرد ہے۔

میرے والد اس پر قربان! جو راتوں کوسجدہ ورکوع کی حالت میں ستاروں کے غروب ہونے کا انتظار کرتا ہے ۔ 

 


(1)  بحار الأنوار : 81/86

 

منبع: صحیفہ  مہدیہ:۱۱۹

 

بازدید : 1562