امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۴ ۔ شکّی لوگوں کی صحبت

۴ ۔ شکّی لوگوں کی صحبت

بہت سے افراد گمراہ  اور کثیر الشک افراد کی ہمنشینی اور دوستی کی وجہ سے واضح مسائل میں بھی مشکل میں دچار ہو جاتے ہیں یہ روایت امام صادق (ع) سے منسوب ہے کہ آپ نے فرمایا :

'' لاتجالس من یشکل علیہ الواضح ''([1])

جس کے لئے واضح امر بھی مشکل ہو ، اس سے مجالست و مصاحبت نہ کرو

ایسے افراد میں دین کے بارے میں بہت کم اطلاعات کی وجہ سے شیطانی وسوسے رسوخ کرجاتے ہیں اور وہ اسے اپنے دوستوں اور ہمنشینوں میں القاء کر تے ہیں انکے دوست بھی کمزور اعتقاد کی وجہ سے ایسے شبہات کو قبول کر تے ہیں جس کے نتیجہ میں پاک لیکن سادہ لوح افراد شکاک افراد کی دوستی اور ہمنشینی کی وجہ سے ان ہی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں ۔

حضرت امام صادق (ع) فرماتے ہیں :

'' من جالس اہل الریب فھو مریب ''([2])

جو اہل شک کی صحبت میں بیٹھے وہ بھی شک میں مبتلا ہو جائے گا ۔

گویند زمرگ سخت تر چیزی نیست                 باور منما کہ ھست ، گویم بہ تو چیست

با مردم بد سر شت محشور شدن                    سخت است ز صد ہزار مرد ن و زیست

یعنی کہا جاتا ہے کہ کوئی چیز موت سے بڑھ کر اذیت ناک اور تکلیف دہ نہیں ہے مگر اس بات کا یقین نہ کرومیں بتاتا ہو کہ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ چیز کون سی ہے؟ برے لوگوں کی صحبت میں بیٹھناہزار بار مرنے سے بھی زیادہ اذیت ناک اور تکلیف دہ ہے۔

 


[1]۔ بحار الا نوار:ج ٧٠ص  ٣٠٧

[2]۔ بحار الانوار:ج ٧٤ص  ٩٧ ١

 

 

 

 

    بازدید : 7393
    بازديد امروز : 9933
    بازديد ديروز : 103882
    بازديد کل : 132863683
    بازديد کل : 92039929