امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
عصرِ ظہوراور عدالت

عصرِ ظہوراور عدالت

حضرت ولی عصر  علیہ السلام کی عادلانہ حکومت میں ایسے عظیم اور مہم بدلاؤوجود میں آئیں  گے کہ ستمگروں اور بدعت گزاروں کی دنیا اجڑ جائے گی۔بلکہ ان کے ظلم اور رائج بدعتوں کے آثار بھی ختم ہوجائیں گے۔اس اہم نکتہ کو درک کرنے کے لئے تفکر و تعقل کی  ضرورت ہے کہ اب تک ستمگروں اور بدعت گزاروں نے دنیا میں کیسے پلید اور نقصان دہ نتائج پیش  کئے ہیں؟انہوں نے کس طرح لوگوں کو اقتصادی  مسائل اور فکری و معنوی  فقر میں مبتلا کر رکھا ہے؟

 نجات اور رہائی کے دن ،دنیا اتنی  خوبصورت  ہوگی کہ اس وقت نہ صرف ستمگروں اور ظالموں بلکہ ان کے ظلم و ستم کے نشان بھی مٹ جائیں گے۔

 ہم اس حیات بخش اور کامل زمانے کی تصویر کشی کرنے کے لئے توانا فکر کے نیاز مند ہیں تاکہ عصر ظہور کی نورانیت و درخشندگی کو ذہن میں تصور کرسکیں۔

 یہاں ہم نے جوانتہائی اہم نکتہ اخذکیاہے  وہ یہ ہے کہ حضرت  بقیة اللہ الاعظم (عج)عادلانہ حکومت میں حتی کہ مظالم و بدعتوں کے آثار بھی نہیں ملیں گے یہ

ایسی حقیقت ہے کہ جو ہم نے مکتب اہلبیت علیہم  السلام سے سیکھی۔

حضرت امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

 '' ھذہ الآیة''اَلَّذِینَ اِن مَکَّنَّاھُم۔۔۔ ([1])'' نزلت فی المھدی و اصحابہ یملکھم مشارق الارض و مغاربھا، و یظھر اللّہ بھم الدین حتی لا یری اثر من الظلم و البدع '' ([2])

یہ آیہ شریفہ''یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا''حضرت مہدی علیہ السلام  اور ان کے اصحاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔خدا انہیں زمین پر مشرق و مغرب کا مالک بنائے گا ،ان کے  ذریعے دین کو ظاہر کرے گا ۔یہاں تک کہ ظلم اور بدعت کے آثار بھی د کھائی نہیں دیں گے۔

کیا اس حیات بخش زمانہ کو نہ دیکھیں؟کیا اس زمانہ کو درک کر سکتے ہیں؟

 


[1]۔ سورہ حج، آیت:٤١

[2]۔ احقاق الحق:ج۱۳ص۳۴۱

 

 

    بازدید : 7417
    بازديد امروز : 44276
    بازديد ديروز : 92721
    بازديد کل : 131559263
    بازديد کل : 91230771