امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۲) حضرت عبدالعظیم حسنی علیه السلام کے توسط سے حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے دوستوں کے لئے سلام اور پیغام

(۲)

حضرت عبدالعظیم حسنی علیه السلام کے توسط سے

حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے دوستوں کے لئے سلام اور پیغام

شيخ مفيد رحمه الله كتاب «اختصاص» میں عبد العظيم حسنى رضى الله عنه سے نقل كرتے ہیں کہ حضرت امام رضا عليه السلام نے ان سے فرمایا:

 يا عبدالعظيم، أبلغ عنّي أوليائي السلام، وقل لهم: أن لايجعلوا للشيطان على أنفسهم سبيلاً.

 ومُرْهم بالصدق في الحديث وأداء الأمانة ومُرهم بالسكوت وترك الجدال فيما لايعنيهم، وإقبال بعضهم على بعض والمزاورة فإنّ ذلك قربة إليّ ولا يشغلوا أنفسهم بتمزيق بعضهم بعضاً،

 فإنّي آليت على نفسي أنّه من فعل ذلك وأسخط وليّاً من أوليائى دعوت اللَّه ليعذّبه في الدنيا أشدّ العذاب وكان في الآخرة من الخاسرين.

 اے عبد العظيم! میری طرف سے میرے دوستوں کو سلام پہنچانا اور ان سے کہنا کہ:  شیطان کو خود پر مسلط نہ کرنا۔

 اور انہیں سچائی اور امانتداری کا حکم دینا اور انہیں کہنا کہ خاموش رہا کریں اور ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑے سے دور رہیں۔ خوش چہرے سے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کریں، اور ایک دوسرے کی زیارت کو جایا کریں۔ بیشک یہ کام میری قربت کا سبب ہے۔ درندوں کی طرح ایک دوسرے کو ختم کرنے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی روش اختیار نہ کریں۔ کیونکہ میں نے قسم کھائی ہے کہ جو کوئی بھی ایسا کرے گا اور میرے دوستوں میں سے کسی کو ناراض کرے گا تو میں خدا سے دعا کروں گا کہ اسے دنیا میں سخت ترین عذاب مبتلا کرے گا، آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گا۔

اور انہیں آگاہ کرو کہ خدا ان کے نیک افراد کو بخش دے گا اور گناہگاروں سے در گذر کرے گا مگر جو شرک کرتے ہوں یا میرے دوستوں میں سے کسی دوست کو بھی اذیت اور تکلیف پہنچاتے ہوں ، یا ان کے بارے میں برا خیال رکھتے ہوں؛ خداوند ایسے لوگوں کو نہیں بخشے گا کہ جب تک وہ اس خیال کو نکال دیں۔ پس اگر وہ اپنی اس فکر اور خیال سے باز آ گئے اور انہوں نے توبہ کر لی تو انہیں راستہ مل گیا، ورنہ ان کے دلوں سے روحِ ایمان نکل جائے گی اور وہ میری سرپرستی سے خارج ہو جائیں گے۔ اور اسے ہماری ولایت سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور ہم اس چیز سے خدا کی پناہ مانگتے ہیں۔

 


منبع : صحیفۀ رضویّه : 92

فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ : 1 / 632 ح 458

 

 

بازدید : 952