हमारा लोगो अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखने के लिए निम्न लिखित कोड कापी करें और अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखें
(۳) ہند کا عورتوں کو شہدائے احد کے بدن کو مثلہ کرنے کا حکم دینا

(۳)

ہند کا عورتوں کو شہدائے احد کے بدن کو مثلہ کرنے کا حکم دینا

  كتاب «مغازى» میں لکھتے ہیں: سب سے پہلے ہند نے ‏پيغمبر صلى الله عليه و آله و سلم کے ساتھیوں کو مثلہ کرنے کا اقدام کیا۔ اس نے عورتوں کو حکم دیا کہ وہ شہداء کے ناک اور کان کاٹ کر اپنے لئے زیورات بنا لیں۔ ان میں سے ہر ایک نے شہداء کے اعضاء سے دو  دو گوشوارے، دستبند اور پازیب بنائے اور – حنظله کے علاوہ – تمام شہداء کو مثله كیا۔

   پيغمبر صلى الله عليه و آله و سلم نے فرمایا:

میں نے دیکھا کہ زمین و آسمان کے درمیان فرشتے حنظلة بن ابى عامر بادلوں کے لطیف پانی اور چاندی کے برتنوں سے غسل دے رہے ہیں۔

   ابو اسيد ساعدى کہتے ہیں: میں گئے اور جا کر دیکھا کہ حنظله کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے۔

   کہتے ہیں: میں نے واپس جا کر پيغمبر صلى الله عليه و آله و سلم کو اس بارے میں بتایا: آنحضرت نے کسی کو اس کی بیوی کے پاس بھیجا اور اس سے پوچھا۔

   اس  نے کہا: مدینہ سے نکلتے وقت حنظله مجنب تھے۔ (1)


1) مغازى: 198/1.

 

منبع: معاويه ج ... ص ...

 

यात्रा : 945