امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
غدیر کے عظیم واقعہ پر ایک نگاہ

غدیر کے عظیم واقعہ پر ایک نگاہ

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری حج کے بعد ایک بہت وسیع بیابان میں غدیر کا عظیم واقعہ پیش آیا۔ رسول  اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسلمانوں کو میدانِ غدیر میں جمع ہونے کا حکم دیا اور جو لوگ  آگے جا چکے تھے ، انہیں واپس آنے کا حکم دیا۔

پھر خدا کے حکم سے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کے سامنے امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی خلافت اور ولایت کا اعلان کیا اور ہر ایک کو حتیٰ کہ عورتوں کو بھی حکم دیا کہ وہ  امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی بیعت کریں۔ یہ واقعہ تین دن اور تین راتوں تک جاری رہا جس کی تفصیلات شیعہ اور سنی علماء نے اپنی کتابوں میں نقل کی ہیں۔

دشمنوں اور منافقوں نے بھی حضرت امام علی علیہ السلام کی بیعت کی۔رسول اکرم   صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے حکم دیا کہ یہ واقعہ قیامت تک جاری رہے گا اور حاضرین  غدیر کے واقعات  غائبین کو بتائیں اور ہر باپ اپنے بچوں کو اس کے بارے میں بتائے۔ ہم نے جو کہا ہے وہ ایک حقیقت ہے جسے ہم نے مختصراً بیان کیا ہے۔

    بازدید : 47