امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۲) امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کی فضیلت کے بارے میں توماس کارليل کا بیان

(۲)

امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام

کی فضیلت کے بارے میں توماس کارليل کا بیان

- «توماس كارليل» ایک بزرگ نصرانى فلسفی كتاب «الأبطال» میں امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کی فضيلت اور برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں:

على عليه السلام سے دوستی اور عشق کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ، بیشک وہ ایک اسیا با شرافت اور جوانمرد بزرگوار كه جس کے پاک وجدان سے رحمت و مہربانی اور نیکی و بھلائی کی روشنی نے ہر طرف کو منور کیا ہوا ہے جن کے جوش مارت ہوئے دل سے دلیری، مردانگی اور جنگ کے شعلے بلند ہوئے  ہیں۔ وہ صحراء اور جنگل کے شیر سے بھی زیادہ شجاع  تھے، لیکن ان کی شجاعت؛ نرمی، اطاعت اور مہربانی و وقار کے ساتھ ملی ہوئی ےھی۔ صلیبی جنگوں میں مسیحی بہادروں کی ایسے ہونا چاہئے تھا۔

لیکن افسوس کہ انہیں بزدلانہ طوہر پر مسجد کوفہ میں قتل کر دیا گیا اور انہوں نے اپنی عدالت کی وجہ سے قتل ہونا قبول کر لیا۔ اور جب انہوں نے اپنے جسد مطہر سے اپنی ملکوتی روح نکلنے سے پہلے اپنے قاتل کے بارے میں بیان کیا تو فرمایا:

إن أعش فالأمر إليّ، وإن متّ فالأمر لكم، فإن آثرتم أن تقتصّوا فضربة بضربة وإن تعفوا أقرب إلى التقوى.

اگر میں زندہ رہا تو میرے اختیار میں ہو گا کہ اس کے ساتھ کیسا سلوک کرو اور اگر اس دنیا سے چلا گیا تو اس کا اختیار تمہارے پاس ہے، اگر چاہو تو اس سے قصاص لے لو اور اس کی ایک ضرب کے بدلے میں اسے صرف ایک ہی ضرب سے مارنا اور اگر اسے معاف کر دو تو یہ تقویٰ سے زیادہ قریب تر ہے۔

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 370

 

بازدید : 906