امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
متوكّل کا یہودیوں کے ہاتھوں امام حسين‏ عليه السلام کی قبر کو تباہ کرنا

***************************************************

۱۰ ذی القعده ؛ ‌ متوکّل لعنة الله عليہ کے وزیر ابن خاقان لعنۃ اللہ علیہ کی ہلاکت ( سنہ ۲۶۳ ہجری)

***************************************************

متوكّل کا یہودیوں کے ہاتھوں امام حسين‏ عليه السلام کی قبر کو تباہ کرنا

   ابو طالب علیہ السلام کے بیٹوں سے متوكّل بہت برا سلوک کرتا تھا اور ان کے ساتھ ہمیشہ خشونت، تندی اور سختی سے پیش آتا تھا۔ اس کے دل میں ان کے لئے شدید کینہ اور بغض تھا اور وہ ہمیشہ ان سے بدگمان رہتا تھا۔ اور جو چیز اس بدسلوکی میں مزید اضافہ کا باعث بن رہی تھی وہ اس کے وزیر عبيداللَّه بن يحيى‏ بن خاقان کی پھیلائی ہوئی باتیں تھیں اور وہ ہمیشہ متوکل کے کان میں یہ باتیں ڈالتا تھا۔ اس کی بدسلوکی اور تندی و خشونت اس حد تک پہنچ چکی تھی کہ بنى‏ عبّاس میں سے کسی نے بھی اس حد تک برا سلوک نہیں کیا تھا۔

   اس کے ناشائستہ امور میں سے ایک یہ تھا کہ اس نے حضرت امام حسين‏ عليه السلام کی قبر مطہر کو نیست و نابود کر دیا اور اسے خاک میں ملانے کے بعد اس پر کھیتی باڑی کرنا شروع کر دی۔ راستے میں اس نے سپاہی اور محافظ تعینات کئے تا کہ جو کوئی بھی امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے جائے تو وہ اسے گرفتار کرکے اس کے پاس پیش کریں تا کہ وہ انہیں کرفتار کرنے کے بعد ان کے قتل کا حکم صادر کرے...۔

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

 

 

بازدید : 1206
بازديد امروز : 52304
بازديد ديروز : 98667
بازديد کل : 133926194
بازديد کل : 92624296