Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
خلافت کے بارے میں ابوبکر اور عمر کے درمیان پوشیدہ راز

خلافت کے بارے میں  ابوبکر اور  عمر کے درمیان پوشیدہ راز

... پھر اشعث نے زبرقان بن بدر کو دیکھا اور اس نے ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اس سے بیان کیں۔ زبرقان نے بھی یہ گفتگو ابوبکر تک پہنچا دی اور ابوبکر نے میرے پاس ایک ایسا پیغام بھیجا جس میں اس نے میری سخت ملامت اور سرزنش کی تھی۔

میں نے بھی اُس کی طرف پیغام بھیجا کہ خدا کی قسم! اگر تم باز نہ آئے اور یہ سلسلہ بند نہ کیا تو میں ایسی بات کہہ دوں گا جو میرے اور تمہارے بارے میں لوگوں کے درمیان پھیل جائے گی اور سوار جہاں جہاں جائیں گے اسے اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ اس کے باوجود اگر تم چاہو تو جو کچھ ہوا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اس نے پیغام بھیجا: ہاں! ہم اسی طرح کریں گے، اور مزید یہ کہ یہ خلافت چند دنوں بعد تمہیں مل جائے گی۔ میرا یہ گمان  تھا کہ ہفتے کے اختتام اور جمعہ سے پہلے وہ خلافت مجھے سونپ دے گا، لیکن میں نے اس معاملے میں غفلت کی، اور خدا کی قسم! اس کے بعد اس نے مرنے  تک مجھ سےکوئی بات نہ کی۔

وہ اپنی خلافت کے معاملے میں اس قدر ثابت قدم رہا کہ اسے موت آ گئی ، زندگی سے ناامید ہو گیا اور جو کچھ تم نے دیکھا وہی انجام دیا۔اب جو کچھ میں نے تم سے کہا ہے اسے عام لوگوں اور بالخصوص بنی ہاشم سے پوشیدہ رکھنا، اور جیسا کہ میں نے کہا ہے اس بات کو راز ہی رہنے دینا۔اب اگر تم چاہو تو اٹھو اور خدا کی برکت کی پناہ میں چلے جاؤ۔

ہم کھڑے ہوئے اور اس کی بات پر حیران تھے، اور خدا کی قسم! جب تک وہ زندہ رہا ہم نے اس کا راز فاش نہیں کیا۔[1]، [2]

 


[1] ۔کتاب الشافی کے صفحات۲۴۱ سے ۲۴۴ تک رجوع فرمائیں.

[2] ۔ جلوه تاريخ در شرح نهج البلاغہ ابن ابى الحديد:۱/ ۲۰۳.

    Mengunjungi : 2074