امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
عقلی تکامل

عقلی تکامل

انسان کے وجود کی تخلیق بہت حیرت انگیزاورمہم ہے۔ یعنی اگرانسان خودپہچان لے تووہ بہت سے غیر معمولی اوراہم کام انجام دے سکتاہے۔ لیکن اگروہ اپنے اندرپوشیدہ قوّتوں سےآگاہ نہ ہوتووہ صرف اپنی زندگی بسرکرکےبہت بڑےعظیم سرمائےکوضائع کردیتاہے۔

حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نےاپنےارشادات میں بارہاانسانوںکواس حقیقت سےآگاہ فرمایاہےاورانہیں ہوشیارکیاہےکہ وہ کہیں یہ گمان نہ کریں کہ وہ ایک چھوٹی سی مخلوق اورکم قیمت جزءہے۔بلکہ جان لوکہ انسان کےوجود میں اسرارکی ایک دنیاموجودہے۔

افسوس کہ اس وقت کےمعاشرے میں ایسےعظیم رہبرکی قیادت کوسمجھنےکی صلاحیت نہیں تھی۔انہوں نےامیرالمؤمنین علیہ السلام سےاس بارے میں کوئی سوال نہ کیا۔جب مولائےکائنات امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نےسب کوبتایاکہ میں زمین سےزیادہ آسمان کےاسرارورموزسےآگاہ ہوں،مجھ سےسوال کروتاکہ تمہیں اس کاجواب دوں،تواتنےبڑےمجمع میں سےصرف ایک شخص اٹھااوراس نےسوال پوچھاکہ مولامیرےسرپربالوں کی تعدادکتنی ہے؟تاریخ میں یہ ثبت نہیں ہواکہ وہاںموجودلوگوںکی اتنی بڑی تعداد میں سےکسی نےاس احمقانہ سوال پراس کی سرزنش کی ہو۔

حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلامن ے انسانوں کو دماغ کی حیرت انگیزقدرت سےآگاہ فرمایااورانہیں ایسی پوشیدہ قوّتوں کےبارے میں خبردی کہ جنیں انسان بیدارکرکے بروئے کار لائے۔لیکن آنحضرت کے چند خاص اصحاب کےعلاوہ کسی نے دماغ کی ناشناختہ قدرت کےبارے میں کچھ نہ سیکھا۔

اس دن سےآج تک صدیاں گزرگئیں۔لیکن ابھی تک بہت سےلوگوںکودماغ کی عجیب اورحیرت انگیزقدرت سے آگاہی حاصل نہیں ہےاورجنہوں نے اسے درک کرلیا،ان کےلئےبھی ابھی دماغ کی بہت سی مخفی قدرتوں کوپہچانناباقی ہے۔

 

منبع: ویب سائٹ مهدویت                         
امام  مہدی  عجل الله تعالی فرجه الشریف  کی  آفاقی  حکومت:117

 

بازدید : 2727
بازديد امروز : 54759
بازديد ديروز : 84782
بازديد کل : 134522020
بازديد کل : 93017292