امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(1) حضرت اباالفضل ‏العباس عليه السلام

(1)

حضرت اباالفضل ‏العباس عليه السلام

پوری کائنات میں حضرت ابوالفضل العباس ‏عليه السلام بہت عظیم مقام اور حق کے حامل ہیں جو خداوند متعال سے درخواست کر کے قضا و قدر کو بدل سکتے ہیں اور لوح و قلم میں تصرف کر سکتے ہیں.

شاید یہ حقیقت اس امر کی طرف اشارہ ہو کہ جو کچھ اس بزرگ ہستی کے بارے میں وارد ہوا ہے کہ جنت میں  آپ کے دو بال و پر ہیں جن کے ذریعہ جنت میں جہاں چاہئیں پرواز کر سکتے ہیں۔

خداوند کریم نے حضرت عبّاس ‏عليه السلام کے صبر و استقامت، شہامت اور فداکاری کی خاطر آپ کو اس عظیم مقام سے نواز ہے۔

اسی لئے آپ کے شیعہ، محب حتی کہ دوسری اقوام و ملل سے تعلق رکھنے والے آپ کے عقیدت مند جب بھی کسی ایسی مشکل میں گرفتار ہوں کہ جہاں اہلبیت اطہار علیہم السلام سے متوسل ہونے اور خدا سے دعا کرنے کے سوا کوئی چارہ دکھائی نہ دے تو وہ حضرت عبّاس ‏عليه السلام  سے متوسل ہوتے ہیں کیونکہ آپ تمام اہلبیت علیہم السلام کے نزدیک حق شفاعت سے استفادہ کرتے ہیں۔

اسی وجہ سے سخت مشکلات اور شدید مصیبت کے عالم میں اور بالخصوص ناگہانی مشکلات(کہ جن سے بچنے کا کئی موقع میسر نہ ہو) میں حضرت ابوالفضل العباس‏ عليه السلام سے متوسل ہوتے ہیں اور آپ کو خدا کی بارگاہ میں شفیع قرار دیتے ہیں۔

حضرت عباس‏ عليه السلام اپنے اس عظیم مقام اور قدرت سے اپنے محبوں اور عقیدت مندوں کی جلد دستگیری اور شفاعت فرماتے ہیں اور جسارت کرنے والے دشمنوں سے قہر و غضب سے پیش آتے ہیں۔

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص 517

 

بازدید : 770