امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۵) حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام سےخدا اور رسول کی محبت

(۵)

حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام سے خدا اور رسول کی محبت

حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام سے خدا اور رسول کی محبت خصال اور امالی میں امام زین العابدین علیہ السلام کی روایت سے ظاہر ہے کہ آپ نے فرمایا:« جنت میں عباس کا ایسا مقام و درجہ ہے کہ جس پر تمام شہداء رشک کریں گے۔ یعنی حضرت عباس علیہ السلام کا درجہ ان سب سے بلند ہے اور خدا نے آپ کو دو بال و پر سے نواز ہے جن سے آپ جنت میں ملائکہ کے ساتھ پرواز کرتے ہیں جیسا کہ جعفر بن ابی طالب علیہما السلام کو عطا فرمائے۔ (1614)». صدوق نے خصال میں اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا: میں نے حضرت ابو الفضل کے فضائل میں وارد ہونے والی روایات کو کتاب مقتل الحسين‏ عليه السلام میں لکھا ہے(1615). اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے فضائل میں اور بھی روایات تھی کہ جن کا اب وجود نہیں ہے۔ لیکن خورشید کو کسی شاہد کی ضرورت نہیں ہوتی.(1616)


1614) صدوق: خصال، چاپ كمره‏اى، ج 1 ص 103، ح 90؛ صدوق: امالى، موسسة البعثة، الطبعة الاولى، 1417، قم، ص 547، المجلس السبعون ح 10 / 731؛ مجلسى: بحارالانوار: ج 22، ص 274، ح 21 و ج 44، ص 298 ح 4 هر دو به نقل ازامالى و خصال.

1615) خصال: ج 1، ص 103.

1616) كبريت احمر في شرايط المنبر: 309.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 424

 

بازدید : 826