(2)
عمر بن عبدالعزيز کا اہلبيت عليہم السلام پر اعتقاد نہ ہونا
عمر نے ۳۰ مہینے حکومت کی اور اس پر رجاء بن حيوه كندى غالب تھا، اس کی پولیس کا سربراہ اس کا غلام روح بن يزيد سكسكى تھا۔ سنہ 101 ہجری میں رجب کے مہینہ کے چھ دن باقی تھے کہ جب وہ انتسالیس سال کی عمر میں ہلاک ہو گیا۔
وہ گندمی رنگ کا دبلا پتلا شخص تھا کہ جس کی داڑھی خوبصورت اور گہری آنکھیں تھی، اس کی پیشانی پر ایک نشان تھا۔ اس نے يزيد بن عبدالملك کو جانشين بنایا اور ایک قول کے مطابق سليمان نے اسے عمر کے بعد ولی عہدى سوپنی اور عمر نے اپنی موت کے وقت کہا: اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ميمون بن مہران اور قاسم بن محمّد کو خلافت کے لئے منتخب کرتا!
مسلمة بن عبدالملك نے اس کی نماز جنازہ پڑھی اور اسے سمعان میں سپرد خاک کیا۔ اور ایک قول کے مطابق اس کے خاندان نے اس خوف سے اسے زہر دے دیا کہ کہیں خلافت ان کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔(1)
1510) تاريخ يعقوبى: 273/2.
منبع : معاويه : ج ... ص ...








