امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(4) طب کی ایک کتاب کو عوام الناس کے اختیار میں دینے کے لئے عمر بن عبدالعزيز کا چالیس دن تک استخارہ کرنا !

(4) 

 طب کی ایک کتاب کو عوام الناس کے اختیار میں دینے کے لئے

عمر بن عبدالعزيز کا چالیس دن تک استخارہ کرنا !

  کتاب «تاريخ آداب اللّغة العربيّة»(1) میں ذکر ہوا ہے کہ مروان کے زمانے میں ایک طبیب تھا کہ جس کا نام ماسرجويه اور جس کا مذہب سریانی یہودی تھا۔ وہ بصرہ میں مقیم تھا۔ اس نے ایک پادری امرون بن اعین کی كتاب طبّى كُناش (حاوى) کا سریانی سے عربی زبان میں ترجمہ کیا اور جب‏ عمر بن عبدالعزيز خلیفہ بنا تو اسے یہ کتاب خزانہ میں ملی۔ بعض لوگوں نے اس کی تشویق کی کہ وہ اس کتاب کو خزنہ سے باہر نکالے تا کہ مسلمان اس سے مستفید ہو سکیں. عمر بن عبدالعزيز  نے اس کتاب کو خزانہ سے نکالنے کے لئے چالیس دن استخاره كیا تا کہ وہ لوگوں کی دسترس میں قرار پائے۔

   کتاب «شفاء الغليل» میں وراد ہوا ہے کہ «كُناش» بر وزن غُراب ایک سریانی لفظ ہے کہ جس کے معنی’’ تذکّرات کا مجموعہ‘‘ ہے۔ حکماء کی کتابوں میں یہ لفظ زیادہ نظر آتا ہے۔(2)


1) تاريخ آداب اللغة العربية: 233/1.

2) نظام ادارى مسلمانان در صدر اسلام: 333.

 

منبع : کتاب معاويه : ج ... ص ...

 

بازدید : 823