حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام کی مدح میں عمرو عاص کے اشعار

حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام کی مدح میں عمرو عاص کے اشعار

بآل محمّد عرف الصواب            وفى أبياتهم نزل الكتاب

وهم حجج الإله على البرايا         بهم و بجدّهم لا يستراب

ولاسيّما أبوحسن عليّ                 له في المجد مرتبة تهاب

إذا طلبت صوارمه نفوساً         فليس لها سوى نعم جواب

طعام حسامه مهج الأعادى    وفيض دم الرقاب لها شراب

وضربته كبيعته بخمّ           معاقدها من الناس الرقاب

إذا لم تبر من أعداء على           فمالک فى محبّته ثواب

هو البكّاء فى المحراب ليلا         هو الضحّاک إن آن الضراب

هو النباء العظيم وفلک نوح        وباب الله وانقطع الجواب

معاویہ نے وہ تھیلی عمرو بن عاص کو دے دی اور باقی لوگوں کو محروم رکھا۔ یہی عمرو کا بیان ہے، اور اصل فضیلت یہ ہے کہ دشمن بھی اس کا اعتراف کریں۔

دارقطنی روایت کرتے ہیں کہ مروان بن حکم کہا کرتا تھا: کسی نے علی (علیہ السلام) سے بڑھ کر عثمان کی حمایت نہیں کی۔

 اس پر مروان سے کہا گیا: اگر ایسا ہے تو پھر تم لوگ انہیں منبروں پر کیوں برا بھلا کہتے ہو؟

مروان نے جواب دیا: جب تک ہم علی (علیہ السلام) کومنبروں سے سبّ نہیں کریں گے، ہماری خلافت اور حکومت قائم نہیں رہ سکتی اور ہماری ریاست میں استحکام پیدا نہیں ہوگا۔[1]


[1] ۔ معاويه و تاريخ : ۱۵۸.

    مراجعین : 314