(۱)
جبرئيل کا خدا کی جانب سے امام حسن مجتبي عليه السلام
کا نام پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ہدیہ کرنا
شيخ صدوق قدس سره كتاب «معانى الأخبار» میں امام صادق عليه السلام سے اور آپ اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں کہ:
جبرئيل نے امام حسن مجتبى عليه السلام کا نام مبارک ( جب کہ بہشت کے ریشمی کپڑے کے درمیان تھا رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم کو ہديہ كیا اور امام حسین علیہ السلام کا نام امام حسن علیہ السلام کے نام سے لیا .(1)
اور عروه بارقى کی روایت ( جو پيغمبر اكرم صلى الله عليه وآله وسلم سے نقل ہوئی ہے) سے ظاہر ہوتا ہے کہ حسن و حسين جنت میں دو درختوں کے نام ہیں کہ جن سے رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے شب معراج میں میوہ کھایا تھا۔
اور حکایت ہوئی ہے کہ خداوند تبارك و تعالى ان دونوں ناموں کو لوگوں سے مخفی رکھا یہاں تک کہ فاطمہ علیہا السلام کے دو بیٹوں کے نام ان سے رکھے گئے.(2)
1) معانى الأخبار: 55 ح8 ، علل الشرائع: 139/1 ح9، بحار الأنوار : 241/43 ح 11.
2) بحار الأنوار: 314/43 ضمن ح 73، تهذيب الأسماء: 158/1، الإحقاق: 488/10 ، منتخب طريحى : 351. اور ظاہراً مؤلّف رحمه الله نے اس حديث کو «سفينة البحار: 601/1» سے نقل کیا ہے۔
منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 439 ح 11








