امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
حضرت ابراہيم علیه السلام اور حضرت عيسى بن مريم علیہما السلام کی ولادت

۲۵ذی القعده ؛ حضرت ابراہيم علیه السلام اور حضرت عيسى بن مريم علیہما السلام  کی ولادت

پچیس ذى القعده کے دن کی فضیلت

**************************************

حسن بن علی وشّاء کہتے ہیں:جب میں نوجوان تھا تو میں اپنے باپ کے ساتھ پچیسویں ذیقعدہ کی شب حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میںشرفیاب اور آنحضرت  کے ساتھ کھانا تناول کیا۔امام  نے میرے والد سے فرمایا:

 ذیقعدہ کی پچیسویں شب کو حضرت ابراہیم علیہ السلام متولد ہوئے  اور حضرت عیسی بن مریم  علیہ السلام دنیا میں آئے ۔اس رات کعبہ تلے زمین وسیع ہو ئی اور جو بھی اس دن روزہ رکھے وہ ساٹھ مہینے روزے رکھنے والے کے مانند ہے۔

منقول ہے کہ انیس ذیقعدہ کو خدا نے کعبہ کو نیچے اتارا اور یہ ناز ل ہونے والی پہلی رحمت تھی۔ جو بھی اس دن روزہ رکھے یہ اس کے ستّر سال کے گناہوں کا کفّارہ ہے۔

مرحوم علامہ مجلسی   نے کتاب ''منتہی المطلب'' میں فرمایا ہے کہ رئیس المحدّثین کلینی   ''کافی''میں اور شیخ طوسی  ''تہذیب'' میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی بن موسی الرضا علیہما السلام نے فرمایا:

 پچیس ذیقعدہ کو خدا نے کعبہ کی بنیاد رکھی  اور یہ زمین پر نازل ہونے والی پہلی رحمت تھی۔خدا نے  اسے لوگوں کے لئے پناہگاہ اور امن کی جگہ قرار دیا ہے۔پس جو بھی اس دن روزہ رکھے،اس کے لئے ساٹھ مہینوں کے روزے لکھے جائیں گے۔ (1)

 


 1) أربعة أيام: 76.

 

 منبع : صحيفه رضويه ص 2۶۳

 

بازدید : 1303
بازديد امروز : 53698
بازديد ديروز : 98667
بازديد کل : 133928981
بازديد کل : 92625691