امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
معصومین علیهم السلام کی روایات میں حضرت ابولولو رحمه الله کی شأن و مرتبہ

معصومین علیهم السلام  کی روایات میں حضرت ابولولو رحمه الله کی شأن و مرتبہ

اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے نزدیک اس بزرگ ہستی کے مقام اور ان کے منفرد اقدام کی عظمت پر دلالت کرنے والے اوصاف اور تعبیرات متعدد ہیں۔ یہاں ہم صرف ان اوصاف کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں جو احمد بن اسحاق قمی کی روایت میں وارد ہوئے ہیں:

۱۔وہ شخصیت جس کے ہاتھوں خدا نے اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کے دشمن کو ہلاک کیا۔

۲۔ وہ شخصیت جس کے ذریعے خدا نے حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیها کی عمر کے خلاف کی گئی بددعا کو قبول فرمایا۔

۳۔وہ شخصیت جس کے ذریعے خدا نے قرآن میں اپنے اس فرمان کو حقیقت بنایا: ’’فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا‘‘۔[1]

۴۔وہ شخصیت جس نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کے دشمن کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا۔

۵۔وہ  شخصیت جس کے ذریعے خدا نے اہلبیتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرعون، ان پر ظلم کرنے والے، ان کے حقوق غصب کرنے والے اور ان کی حرمت پامال کرنے والے کو ہلاک کیا۔

۶۔وہ شخصیت جس نے منافقین کے سردار اور ’’جبت‘‘ کے بت کو نابود کر دیا۔

۷۔وہ شخصیت جس کے اقدام کے ذریعے خدا نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کی آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائی۔

۸۔وہ شخصیت جس کے ذریعے خدا نے اہلبیت علیہم السلام کے غم و اندوہ کو خوشی میں بدل دیا۔

۹۔وہ شخصیت جس کے ذریعے خدا نے اہلبیت علیہم السلام کے خون کا انتقام لیا۔

۱۰۔وہ شخصیت جس کے ذریعے خدا نے اہلبیت علیہم السلام اور ان کے پیروکاروں سے سیاہ لباس کو دور کر دیا۔

۱۱۔وہ شخصیت جس نے اہلبیت علیہم السلام کے غموں کو دور کیا۔

۱۲۔وہ شخصیت جس نے اہلبیت علیہم السلام کے شیعوں کو دوبارہ خوشی اور مسرت عطا کی۔

۱۳۔وہ شخصیت جس نے اہلبیت علیہم السلام کے لئے عید کا دن پیدا کیا۔

۱۴۔وہ شخصیت جس نے اہلبیت علیہم السلام کے لئے خوشی اور شادمانی کو ظاہر کیا۔

۱۵۔وہ شخصیت جس نے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے دشمن کو مغلوب کیا۔

۱۶۔وہ شخصیت جس نے ضلالت اور گمراہی کو ختم کیا۔

۱۷۔وہ شخصیت جس نے مؤمنین کو راحت پہنچائی۔

۱۸۔وہ شخصیت جس نے منافقین کے سرّ و راز کو آشکار کیا۔

۱۹۔وہ شخصیت جس نے مظلوم کی مدد و نصرت کی۔

۲۰۔ وہ شخصیت جس نے مسلمانوں کے لئے بدعتوں کو بے نقاب کیا۔[2]

مندرجہ بالا اوصاف اس کے ایمان کی بلندی اور جنت میں اس کے بلند مقام و مرتبے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 


[1] ۔سورۂ نمل ، آیت :۵۲۔

[2] ۔ بحارالانوار :ج۳۱ج ۹۵ ص۱۲۰ص۳۵۱ – ’’زوائد الفوائد‘‘ سید علی بن سید بن طاووس اور  ’’المحتضر‘‘ حسن بن سلیمان ص۴۴. سے منقول.

بازدید : 716