امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(2) پيغمبر اکرم صلي الله عليه و آله و سلم کی ولادت کے بارے میں

(۲)

پيغمبر اکرم صلي الله عليه و آله و سلم کی ولادت کے بارے میں

مسعودى قدس سره اپنی كتاب إثبات الوصيّه لکھتے ہیں: عالم عليه السلام سے روايت نقل ہوئی ہے کہ انہوں نے فرمایا:

 جب خداوند متعال نے اراده فرمایا کہ ہمارے آقا حضرت محمّد صلى الله عليه وآله وسلم کو (عالم دنيا میں) ظاہر فرمائیں تو عرش سے ایک قطرہ زمین کے پھلوں میں سے ایک  پھل پر ٹپکایا گیا تو آپ کے والد گرامی (عبداللَّه) نے وہ پھل گیا اور جب حضرت عبداللَّه جناب آمنہ کے نزدیک گئے تو خداوند متعال نے اس قطرہ کو اس مقام پر رکھا جو اس کے لئے خلق کیا گیا تھا۔ چالیس دن کے بعد شکم مادر سے ان کی آواز سنائی دی گئی اور جب انہیں چار ماہ کا عرصہ گذر گیا تو آپ کے دائیں بازو پر یہ آیۂ کریم لکھی گئی:

 «وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقاً وَعَدْلاً لامُبَدِّلَ لِكَلِماتِهِ وَهُوَ السَّميعُ الْعَليمُ »(1) «اور آپ کے پروردگار کا کلمہ صداقت و عدالت کے اعتبار سے بالکل مکمل ہے، اسے کوئی تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ».

 اور جب وہ خدا کے امر سے ظاہر ہوئے تو ہر شہر میں ان کے لئے نور کا ایک ستون ظاہر ہوا کہ جس کے ذریعہ وہ بندوں کے اعمال دیکھتے ہیں۔(2)


1) سورهٔ انعام ، آيهٔ 115.

2) اثبات الوصيّة : 109.

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکران سے ایک ناچیز قطرہ: 2 / 94 ح 744

 

 

بازدید : 931
بازديد امروز : 15642
بازديد ديروز : 57650
بازديد کل : 130292848
بازديد کل : 90342466