امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۳) حضرت آمنه عليہا السلام کے ہاں ولادت کے موقع کی ایک روایت ...

(۳)

حضرت آمنه عليہا السلام کے ہاں ولادت کے موقع کی ایک روایت ...

كتاب «مناقب ديلمى» میں ذکر ہوا ہے: عمرو بن عوف ليثى نقل کرتے ہیں: میں نے اپنے والد گرامی -جو صاحبان علم میں سے تھے – سے سنا کہ انہوں نے کہا:

    جب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مادر گرامی حضرت آمنہ کے ہاں آپ کی ولادت کا وقت آیا تو آسمان کے دروازے کھل گئے اور فرشتہ نازل ہوئے اور زمین پر کوئی ایسا فرشتہ نہیں تھا جو آپ کی ولادت کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہوا ہو۔ فرشتوں نے آپ کے وجود مبارک کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

    جب پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم حضرت آمنہ کی گود میں تشریف لائے تو پوری دنیا پر نور چھا گیا، فرشتوں نے آسمان میں ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور تمام بت گر گئے اور وہ کہہ رہے تھے:افسوس ہے قريش پر! ان میں امین، راست گو اور ہادی تشریف لائے ہیں مگر کوئی بھی ان کی مراد کو نہ سمجھ سکا۔

    اسی وقت خانۂ خدا سے آواز سنی گئی کہ (منادی) یہ کہہ رہا تھا:اے میرے نور اب میری طرف پلٹ آ، اب میرے زوار آئین گے اور اب تمام نجاستیں پاک ہو گئی ہیں۔

    اس کے بعد وہاں پر لوگوں نے تین دن تک زلزلہ دیکھا اور یہ وہ پہلی نشانی تھی جو قریش نے پيغمبر اسلام صلى الله عليه وآله وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر مشاہدہ کی۔

 

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکران سے ایک ناچیز قطرہ : 2/65 ح 718

 

بازدید : 945
بازديد امروز : 14487
بازديد ديروز : 57650
بازديد کل : 130290538
بازديد کل : 90340157