Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
دشمن کا ایک اورمنصوبہ

دشمن کا ایک اورمنصوبہ

دشمن کا ایک بہت ہی کارآمد منصوبہ جسے وہ کئی بار استعمال کر چکا ہے اور جس کی مدد سے وہ اپنے تباہ کن منصوبوں کو دنیا کے لوگوں پر نافذ کر چکا اور انہیں دھوکہ دینے میں کامیاب ہو چکا ہے، وہ یہ ہے کہ انہیں دنیا بھر میں واقع ہونے والے کسی حادثہ میں مشغول کر دیا جائے ۔ اگرچہ وہ ایک خود ساختہ خبر کو اس قدر اہم بناتا ہے اور اسے دنیا بھر کے چینلوں پر نشر کرتا ہے تاکہ لوگ اس کے بارے میں جاننے میں دلچسپی لیں، اورکبھی کبھار  لوگوں کے افکار اور ذوق میں اختلاف کی وجہ سے لوگ اس کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنے میں مشغول ہو جاتے اور جو چیز ان کے لئے ضروری ہوتی ہے ، وہ اسے نہ تو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں ۔ لوگوں کو غیر ضروری باتوں میں مصروف رکھنا شیطان کی بہت بڑی اور اہم خواہش ہے ، جسے وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے  اپنے مزدوروں  اور کارندوں کی مدد سے پورا کرتا ہے ۔

بازار میں ہمیشہ آئے دن جدید قسم کے مواصلاتی آلات آتے ہیں،یہ  معاشی فوائد کے علاوہ انسان دشمن منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس طرح کے ذرائع کونشر کر کے وہ دنیا بھر کے لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں اور ان کے خیالات کو اصل چیز سے منحرف کر کے جھوٹی، فضول اور بے نتیجہ خبروں سے ان کا دل بہلاتے ہیں۔کچھ لوگ ہر وقت دستیاب ان جھوٹی خبروں کے عادی ہو جاتے ہیں اور وہ ہمیشہ یہ بیہودہ خبریں سننے اور دیکھنے کے لئے ایسے ذرائع استعمال کر کے اپنی زندگی کو برباد کر دیتے ہیں۔

اس قسم کے ذرائع کا عادی ہوجانا نشے کی سب سے اہم، بری اور بدترین قسم ہے جس نے بدقسمتی سے انسانی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    Visit : 4651