امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
۳۵ ۔ امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی پانچویں زیارت

(۳۵) 

امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی پانچویں زیارت

کتاب ’’منہاج العارفین‘‘ میں کہا گیا ہے کہ ایک معتبر حدیث میں روایت ہوا ہے :

اپنے گھر کی چھت پر جاؤ ، اور اپنے دائیں اور بائیں طرف توجہ کرو ، اور پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاؤ اور چہرہ کربلا کی طرف کرکے کہو:

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ‏ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

تمہارے لئے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا ۔ [1]

 


[1] ۔ منهاج العارفين و معراج العابدين: 415.

دورو ڪريو : 4011