امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(1) بتوں کو توڑنا

(1)

بتوں کو توڑنا

قطب راوندى رحمه الله نے كتاب «خرائج» میں نقل کیا ہے کہ حضرت ابوطالب عليه السلام نے فاطمه بنت اسد – جب کہ على عليه السلام بچپن کے عالم میں تھے – سے فرمایا: میں نے على عليه السلام کو دیکھا کہ وہ بتوں کو توڑ رہے ہیں، تو میں یہ دیکھ کر گھبرا گیا کہ کہیں قریش کے بزرگوں کو پتہ نہ چل جائے۔

امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ جناب فاطمه بنت اسد علیہا السلام نے عرض کیا: میں آپ کو اس سے بھی زیادہ عجیب بتاؤں: جب على عليه السلام میرے شكم میں تھے اور میں کبھی اس جگہ کے قریب سے گذرتی تھی کہ جہاں بت رکھے ہوئے تھے تو وہ اپنے پاؤں زور زور سے مارتے تھے تا کہ میں وہاں سے جلدی جلدی گذر جاؤں حالانکہ میں پروردگار کی عبادت کے لئے خانۂ خدا میں طواف کرتی تھی اور بتوں کی طرف بالکل توجہ نہیں کرتی تھی۔(232)


232) الخرائج: 741/2 ح 57، بحار الأنوار: 18/42 ح5، مدينة المعاجز: 148/3 ح 804.

 

فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص326  ح 211

 

 

بازدید : 877