امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
مقام ولایت کے عاشقوں کے دلوں کو زخمی کرنے والا نکتہ

مقام ولایت کے عاشقوں کے دلوں کو زخمی کرنے والا نکتہ

اگر آپ تاریخ کی ورق گردانی کریں  اور دنیا کی عظیم ترین شخصیات کی زندگی پر غور کریں کہ جن میں عظیم شہنشاہ ، دانشور اور  انبیائے الٰہی شامل ہوں لیکن کسی کی زندگی میں بھی آپ کو امیر المؤمنین علی علیہ السلام جیسی مظلومیت دکھائی نہیں دے گی ، ان میں سےکسی کی زندگی میں بھی صدیوں پر محیط دشمنی اور مخالفت نہیں پائی جاتی جو آپ کے خلاف کئی صدیوں تک جاری رہی ۔

کیا پوری کائنات میں کوئی ایسا شخص ہے جس کے امیر کائنات حضرت علی علیہ السلام سے زیادہ دشمن ہوں ؟وہ بھی ایسے دشمن جو ان کے خلاف وسیع پیمانے پر عنادانہ کاروائیاں کریں  ۔

اميرالمؤمنين حضرت امام على علیه السلام کی عظمت کو تصور کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے ۔جب خدا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سوا کوئی بھی آپ کو نہیں پہچان سکتا تو پھر آپ کے اتنے مخالف کیوں تھے ؟

اميرالمؤمنين امام  على علیه السلام کے یہ تمام دشمن اور مخالفین کس طرح برداشت کر سکتے ہیں کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ  کی زیارت کے لئے جائیں  اور وہ  بھی صدیوں تک آپ کو برا بھلا کہنے ،آپ پر بہتان تراشی کرنے اور تہمتیں لگانے کے باوجود آپ اور زیادہ درخشاں ہو ئے ،اور  آپ کے دشمن مزید ذلیل و خوار اور رسوا ہوئے ۔

اسی وجہ سے آپ کے بے حیا اور بے شرم دشمنوں نے آپ کے شیعوں اور پیروکاروں کے بھی دشمن بن گئے اور انہیں اپنی دشمنی کا نشانہ بنانے لگے تاکہ اس طرح کی کاروائیوں سے شاید وہ ان کی زیارت اور عزاداری کو ختم کر سکیں اور امیر کائنات امام على علیه السلام اور آپ کے  شيعوں کا نام و نشان مٹا سکیں۔ وہ اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کر چکے ہیں اور اب بھی خرچ کر رہے ہیں ۔ 

بازدید : 202
بازديد امروز : 54511
بازديد ديروز : 84782
بازديد کل : 134521524
بازديد کل : 93017044