(4)
نماز زيارت حضرت اباالفضل عليه السلام
امر ثانى: (نماز زیارت کا مستحب ہونا)
کيا نماز زيارت صرف معصومين علیہم السلام کی زیارت سے ہی مختص ہے يا زيارت حضرت ابو الفضل عليه السلام اور دوسرے اولیاء اللَّه واحبائه کی زیارت میں بھی نماز مستحب ہے؟
علامه مجلسى رحمه اللَّه نے اپنے کچھ ہم عصر حضرات سے موافقت کرتے ہوئے یہ اشکال فرمایا ہے لیکن اقویٰ اور بہتر ان نمازوں کا مستحب ہونا ہے ، کیونکہ شيخ مفيد کی کتاب مزار میں ان نمازوں کے بارے میں امر وارد ہوا ہے اور اسے محمد بن المشہدی کی کتاب تحية الزائر میں بھی ذکر کیا ہے۔ نیز انہوں نے اس بات کی تصريح کی ہے کہ کتاب مزار میں ذکر ہونے والی تمام زيارات اور دعائیں ائمۂ معصومينعليہم السلام سے ہم تک پہنچی ہیں۔
اوراس کتاب سے دوسری زيارات کی طرح حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت میں بھی زیارت اور نماز منقول ہے۔ اور جابر کی روایت میں بھی نماز کا ذکر ہے اور بالخصوص روايت ثمالى میں حضرت صادق عليه السلام سے منقول ہے کہ بطور مستحب یہ ضروری ہے کہ ہر قبر کی زیارت میں دو رکعت نماز ادا کی جائے اور حکم استحبابی کے ثبوت میں اس پر اکتفاء کرنے میں مشہور کے نزدیک کوئی حرج نہیں ہے۔(97)
97) كبريت احمر: 758.
منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص 1485








