(1) امام حسین علیه السلام و حضرت علی اکبر علیه السلام
(1)
امام حسین علیه السلام و حضرت علی اکبر علیه السلام
طبرى رحمه الله كتاب «دلائل الإمامۃ» میں لکھتے ہیں:
كثير بن شاذان کہتے ہیں: میں حضرت امام حسين عليه السلام کی خدمت میں حاضر تھا اور وہاں آپ کے فرزند حضرت على اكبر عليه السلام بھی موجود تھے۔ فرزندِ امام نے اپنے بابا سے انگور طلب کئے حالانکہ انگور کا موسم نہیں تھا، اچانک امام حسین علیہ السلام نے اپنا دست مبارک مسجد کے ستون پر مارا اور وہاں سے انگور کے خوشہ اور کیلے برآمد ہوئے اور آپ نے وہ اپنے فرزند کو دیئے تا کہ وہ نوش فرمائیں۔
پھر انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا:
ما عنداللَّه لأوليائه أكثر.
خدا کی بارگاہ میں اس کے اولیاء اور محبوں کا مقام اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ (758)
758۔ دلائل الإمامة: 183 ح 5.
منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 488
Mengunjungi : 1023








