हमारा लोगो अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखने के लिए निम्न लिखित कोड कापी करें और अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखें
مغیرہ کی چاپلوسی کے بارے میں عبدالرحمن بن عوف کا قول

مغیرہ کی چاپلوسی کے بارے میں عبدالرحمن بن عوف کا قول

مغیرة بن شعبه نے عثمان سے کہا: خدا کی قسم! اگر آپ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ بیعت کی جاتی تو ہم اس کے ساتھ بیعت نہ کرتے۔

عبدالرحمان بن عوف نے اس سے کہا: خدا کی قسم! تم جھوٹ بول رہے ہو؛ اگر کسی اور کی بیعت بھی کی جاتی تو تم اس کی بھی بیعت کر لیتے۔ پھر کہا : اے دباغ عورت کے بیٹے! تمہیں ان معاملات سے کیا واسطہ؟ خدا کی قسم! اگر عثمان کے علاوہ کوئی اور خلافت سنبھالتا تو تم اس کے قریب ہونے اور دنیا کے لالچ میں اسے بھی یہی بات کہتے جو اب کہہ رہے ہو۔ اے بی پدر! اپنے کام سے کام رکھو۔

مغیرة بن شعبه نے کہا: اگر امیرالمؤمنین کی حرمت کا لحاظ نہ ہوتا تو میں تمہیں وہ باتیں سنا دیتا جو تم ناپسند کرتے ہو۔ پھر دونوں چلے گئے۔[1]

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی خلافت کو غصب کرنے کے لئے مغیرہ بہت کوشش کرتا تھا اور وہ ابوبکر، عمر، عثمان اور معاویہ کی خلافت کے لئے غیر معمولی سرگرمیاں انجام دیتا تھا۔

 


[1] ۔ جلوه تاريخ در شرح نهج البلاغہ ابن ابى الحديد:۴/ ۲۷۱.

यात्रा : 19