امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
زيارت اور عزادارى کی مخالفت

زيارت اور عزادارى کی مخالفت

شیعوں کے مخالفین زیارت اورعزاداری کی کیوں مخالفت کرتے ہیں ؟

وہ اہل بیت علیہم السلام کے زائرین کو کیوں قتل کرتے ہیں ؟

وہ  امام حسین علیہ السلام کے لئے شیعوں کی عزاداری سے کیوں خوفزدہ ہیں ؟

کچھ ممالک میں مجالس عزا کے انعقاد پر کیوں  پابندی ہے ؟

وہ عزاداری کو روکنے کے لئے کیوں غیر انسانی افعال انجام دیتے ہیں ؟

اکثر افراد ان سوالوں کے جوابات جاننا چاہتے ہیں ۔

یہ واضح سی بات ہے کہ ان کے پس پردہ کچھ عوامل کارفرما ہیں جنہیں کچھ لوگ آشکار نہیں کرنا چاہتے ۔

ہم ان سوالوں کے جواب دینے سے پہلے آپ کی توجہ ایک حقیقت کی طرف مبذول کروانا چاہیں گے کہ دنیا بھر میں ہونے والی عزاداری کی مخالفت  صرف دور حاضر سے ہی  مخصوص نہیں ہے  بلکہ پہلی صدی ہجری سے ہی عزاداری کی مخالفت کا آغاز ہو گیا تھا اور پھر اس کے بعدبھی اس مخالفت کا سلسلہ جاری رہا اور عزاداری کرنے کی پاداش میں شیعوں کے ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، لیکن اس کے باوجود شیعہ عزاداری سے دستبردار نہیں ہوئے  اور انہوں نے مجالس عزا کے انعقاد کے ذریعے عزاداری کے سلسلہ کو جاری رکھا ۔ 

بازدید : 179
بازديد امروز : 45066
بازديد ديروز : 88187
بازديد کل : 135668077
بازديد کل : 93683730