Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
(2) عائشہ کا زيد بن صوحان عبدى کے نام خط

(2)

عائشہ کا زيد بن صوحان عبدى کے نام خط

   جب اميرالمؤمنين على ‏عليه السلام بصره پہنچے تو عائشہ نے زيد بن صوحان عبدى‏کو یوں خط لکھا:عائشہ بنت ابوبكر صدّيق! اور زوجۂ پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی طرف سے اپنے خالص فرزند زيد بن صوحان کے نام. امّا بعد؛ تم اپنے گھر میں ہی رہو اور لوگوں کو على (عليه السلام) کی نصرت کرنے سے منع کرو۔ اور تمہاری طرف سے مجھے ایسی خبر ملنی چاہئے کہ جس سے مجھے یہ پتہ چلے کہ تم میری نظر میں میرے خاندان کے سب سے مطمئن فرد ہو. والسلام

   زيد نے اس کے جواب میں لکھا: زيد بن صوحان کی طرف سے عائشہ بنت ابوبكر کے نام. امّا بعد؛ بیشک خدا نے  تمہیں حکم دیا اور مجھے بھی حکم دیا ہے۔ تمہیں یہ حکم دیا کہ تم اپنے گھر میں آرام سے بیٹھو اور مجھے حکم دیا ہے کہ میں جہاد کروں۔ مجھے تمہارا خط ملا جس میں تم نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں خدا کے حکم کے برخلاف عمل کروں اور وہ کام میں انجام دوں جو خدا نے تمہارے لئے مقرر فرمایا ہے اور خدا نے مجھے جس چیز کا حکم دیا ہے،وہ تم انجام دو۔ اس بناء پر تمہارے حکم کی اطاعت نہیں ہو سکتی اور تمہارے خط کا کوئی جواب نہیں ہے. والسلام

یہ دونوں خطوط ہمارے شيخ ابوعثمان عمرو بن بحر جاحظ نے ہمارے شیخ ابوسعيد حسن بصرى کے قول سے روايت كئے ہیں.(2561)


2561) جلوه تاريخ در شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد: 295/3.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

Visit : 882